
:گوہر رحمان شیخ (ملتان)
:تفصیلات
ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن، پانچ ہزار دو سو لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، گاڑی ضبط کرلی گئی، ،سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کرکے ڈرائیور گرفتار کرلیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جتوئی بستی ریتے والا میں دودھ بردار گاڑی پکڑلی، ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ اور غذائیت کی کمی پائی گئی، ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری پانچ ہزار دو سو لیٹر دودھ موقع پر ضائع کردیا گیا، ملاوٹ شدہ دودھ مظفرگڑھ سے ملتان شہر میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا، مضر صحت دودھ سپلائی کرنے پر سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کرواکے سپلائر کو گرفتار کرلیاگیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ دریں اثناء فوڈ اتھارٹی حکام کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کھانے پینے کے فوڈ پوائنٹس۔ مٹھائی بیکری شاپس کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے اور زائد المعیاد فوڈ آئٹمز اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کو تلف کیا جا رہا اور متعلقہ حکام کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔