
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان کی زیرِ صدارت اکیڈمک کونسل کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ, ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن, ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز (کالجز), رجسٹرار یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر, اکیڈمک کونسل نے بھی شرکت کی یہ اہم اجلاس دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوا، اکیڈمک کونسل کے اجلاس بارے بتایا گیا کہ یہ اکیڈمک کونسل اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان کی کاوش سے ممکن ہو سکا اور اُنہوں نے کونسل کی کاروائی کو دوبارہ فعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اکیڈمک کونسل اجلاس میں زیرِ بحث اہم ایجنڈے میں نئے تعلیمی پروگراموں کی منظوری دی گئی ۔کونسل نے درج ذیل انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دی جس میں بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس بی ایس سائبر سیکیورٹی بی ایس ڈیٹا سائنس یہ پروگرامز یونیورسٹی کی جدید ٹیکنالوجیز کے میدان میں خدمات کو مضبوط بنانے اور طلباء کو ڈیجیٹل دنیا کے لیے تیار کرنے کی غرض سے متعارف کرائے جا رہے ہیں داخلہ پالیسی میں نرمی کی گئی ہےاکیڈمک کونسل نے ان نئے پروگراموں کے ساتھ ساتھ درج ذیل موجودہ ڈگری پروگرامز کے لیے داخلے کے معیار میں بھی نرمی کی منظوری دی جس میں بی ایس کیمسٹری بی ایس فزکس بی ایس میتھمیٹکس۔بی ایس انوائرمینٹل سائنسز بی بی اے (بزنس ایڈمنسٹریشن)ان پروگرامز میں داخلے کے لیے کم از کم درکار نمبر 45 فیصد کر دیئے گئے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے داخلی جائزہ اور کورس آؤٹ کمز کے ذریعے مکمل نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔جلاس کا اختتام تعلیمی معیار کی بہتری اور یونیورسٹی کے پروگراموں کو قومی و عالمی تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا امید ظاہر کی گئی کہ جنوبی پنجاب کے طلبا ء وطالبات کو جدید ٹیکنالوجی کی آگاہی بارے یو ای ٹی ملتان اپنا بھر پور کردار اداکرےگی تاکہ یہاں کے نوجوان ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔