مہلک حادثے میں غفلت اور لاپرواہی کامرتکب ہونے پر ایس ڈی او سمیت 4اہلکار معطل۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سپریٹنڈنگ انجینئر بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا نے بستی ملوک میں رونماہونے والے مہلک حادثے میں غفلت اور لاپرواہی کامرتکب ہونے پر ایس ڈی او سمیت 4اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور ان کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 7جولائی 2025ء کو بستی ملوک سب ڈویژن کے علاقہ کھوہ فاتو میں تاریں گرنے کے واقعہ میں ایک بچہ کے جاں بحق ہونے پر ایس ڈی او بستی ملوک سب ڈویژن فہد شنائل، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ Iمحمد شبیر، لائن مین گریڈIIآصف محمود اور وارث مسیح کو معطل کردیاہے۔ معطل ہونے والے چاروں ملازمین کو فوری طورپر میپکو بہاولپور سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور محکمانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

میپکوبہاولپور سرکل میں لائن سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیفٹی میٹنگ۔

میپکوبہاولپور سرکل میں لائن سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیفٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں لائن سٹاف کی دورانِ ڈیوٹی حفاظت، سیفٹی کے اصولوں پر عمل درآمد اور فیلڈ میں کام کرنے کے دوران پیش آنے والے خطرات سے بچاؤ کے لئے سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے اور خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا نے تمام ایگزیکٹو انجینئرز، فیلڈ افسران اور لائن سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کے کام کے دوران اپنی اور ساتھیوں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ تمام افسران اپنے سٹاف کو مکمل ٹولز اینڈ پلانٹس اور پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ کے ساتھ فیلڈ میں بھیجیں اور یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہلکار بغیر حفاظتی آلات کے کام نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ دورانِ کام سیفٹی بیلٹ، ہیلمٹ، انسولیٹڈ گلوز، سیفٹی شوز اور دیگر حفاظتی سامان کا لازمی استعمال کیا جائے۔ کام شروع کرنے سے قبل پرمٹ ٹو ورک سسٹم پر عمل کیا جائے اور ہر قسم کے لائن ورک سے قبل متعلقہ فیڈرز کو مکمل طور پر بند کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سیفٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ اگر کسی بھی اہلکار یا افسر کی جانب سے حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس ای بہاولپور سرکل نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ وزٹ کے دوران خود بھی سیفٹی کا جائزہ لیں اور عملے کو حفاظتی ہدایات کے بارے امدادی میں بار بار آگاہ کریں تاکہ کسی بھی قیمتی جان کا ضیاع نہ ہو اور ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے۔

  • Related Posts

    میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ۔ چھاپوں میں کنڈیاں پکڑی گئیں۔ مقدمات درج۔ لاکھوں روپے کے جرمانے۔

      :محمد ندیم…

    میپکو نے بیمثال کارکردگی کی نئی تاریخ رقم کر دی۔لائن لاسز میں 1.8 فیصد کمی، 100فیصد سے زائدریکوری اور خسارے میں کمی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *