میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ۔ چھاپوں میں کنڈیاں پکڑی گئیں۔ مقدمات درج۔ لاکھوں روپے کے جرمانے۔

 

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ۔ چھاپوں میں کنڈیاں پکڑی گئیں۔ مقدمات درج۔ لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز اور پولیس فورسز بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کررہی ہیں۔ بوسن روڈ ملتان /کبیروالہ /عباسیہ بہاولپور میں متعددبجلی چور پکڑے گئے۔کبیروالہ میں 70لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے۔ متعدد بجلی چورپکڑے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل امجدنوازبھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں بوسن روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکس ای این موسیٰ پاک ڈویژن انجینئر غلام محی الدین میتلا، ایڈیشنل ایکس ای این تاج محمود قمر اور ایس ڈی او بوسن روڈ سب ڈویژن راشد محمود کی سربراہی میں رینجرز اور پولیس فورسز نے اعظم پور، دین پور، تھالیاں والا اور جھوک وینس میں آپریشن کے دوران 6صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لئے۔ بجلی چوروں کو 9لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کیلئے درخواستیں بھیج دیں۔آپریشن کے دوران ڈیڑھ لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2 نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتار لیں ایک مستقل نادہندہ صارف سے ایک لاکھ 20ہزارروپے واجب الادا بل بھی وصول کیاگیا۔

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں کبیروالہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکس ای این کبیروالہ ڈویژن کاظم اعوان اور ایس ڈی او کبیروالہ کی سربراہی میں رینجرز اور پولیس فورسز نے کبیروالہ شہر، پُل رانگو اور بنگلے والا میں 70لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2 نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز، 34رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتارلیں۔ چیکنگ کے دوران 3افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولپور سرکل ملک یعقوب گداراکی ہدایت پر مختلف سب ڈویژنوں کی ٹیمو ں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ عباسیہ سب ڈویژن بہاولپور کی ٹیم نے بستی درکھانہ میں 4افراد کو کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔احمد پور ایسٹ سیکنڈسب ڈویژن کی ٹیم نے 3صارفین کو ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا جبکہ ایک مستقل نادہند ہ صارف کے گھر بجلی سپلائی چلتی ہوئی پکڑی گئی۔ رورل سب ڈویژن لودہراں کی ٹیم نے 3افراد کو میٹرڈیڈ سٹاپ کرکے، ڈیڈ سٹکنگ اور کنڈی سسٹم سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ تینوں صارفین بھاری لوڈ چلارہے تھے۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والے میٹرز اورتاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں اور مقدمات درج کروانے کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشن میں درخواستیں بھیج دی گئیں۔

  • Related Posts

    میپکو نے بیمثال کارکردگی کی نئی تاریخ رقم کر دی۔لائن لاسز میں 1.8 فیصد کمی، 100فیصد سے زائدریکوری اور خسارے میں کمی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    مہلک حادثے میں غفلت اور لاپرواہی کامرتکب ہونے پر ایس ڈی او سمیت 4اہلکار معطل۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *