بارشوں اور سیلابی کیفیت کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ڈی جی خان سرکل کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند

: محمد ندیم قیصر ( ملتان )

: تفصیلات

حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی کیفیت کے پیش نظر میپکو انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ڈی جی خان سرکل کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل ملک خورشیداحمد نے کہا کہ بستی حسین بخش،میران پور آبادی،موضع واہ مچکہ،واٹر سپلائی لائن،بانو برانچ، موضع ڈیرہ دلبرسمیت مزید 30 دیہاتوں میں مکمل اور جزوی سیلابی پانی آنے کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔روجھان سب ڈویژن ڈی جی خان کے گیارہ کے وی سی میران پور فیڈر کا تقریباً 80 فیصد حصہ زیرِ آب آ چکا ہے جس میں بیجز نمبر 10، 11 اور19 شامل ہیں۔ اس فیڈر سے وابستہ 36 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن لائن بند کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں 650سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔گیارہ کے وی ڈیرہ دلبر فیڈر کا کچھ حصہ بھی سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ چکا ہے جس کے پیش نظر وہاں بھی سپلائی معطل کی گئی ہے۔ایس ڈی او روجھان سب ڈویژن خالد محمود کھوکھر کی سربراہی میں ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیلابی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور ضلعی سطح پر قائم فلڈ مانیٹرنگ روم سے رابطہ رکھا جائے۔

عوام کو سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے کھمبوں، تاروں اور دیگر برقی آلات سے دور رہنے کی ہدایت ۔

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل ملک خورشیداحمد نے مزید کہا کہ میپکو حکام کی جانب سے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے اور جیسے ہی پانی کی سطح میں کمی آئے گی بجلی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے کھمبوں، تاروں اور دیگر برقی آلات سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر متعلقہ دفاتر کو اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شدید بارشوں اور سیلاب جیسی آفات سے وطن عزیز اور عوام کو محفوظ فرمائے ۔

  • Related Posts

    کپاس کے کھیتوں میں سے بارش کا پانی نکالنے کی ہدایت: سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں فارمز ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ۔

      : محمد…

    بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون و مقدمات ۔ ریکوری مہم میں لاکھوں کی وصولی ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *