پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کا تجربہ۔کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کا تجربہ ۔کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ کے تحت تجربہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ لکھو ڈیر کے علاقے میں بائیوڈی گریڈ ایبل آلائشوں کو استعمال کر کے بائیوگیس پیدا کی گئی ۔ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے تقریبا 20سے 25ہزار کلو گیس پیدا کرنا ممکن قرار دیا گیا ہے۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس پروڈکشن سے 60 سے 70لاکھ روپے کی آمدن کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

پچاس میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ تین ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا

ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ کے تحت تجربہ کو کامیاب قرار دیئے جانے کے بعد مزید کہا گیا کہ محض چند لاکھ کی لاگت سے لاہورمیں آلائشوں کے ذریعے بائیو گیس پیدا کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے پچاس میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ تین ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا۔دس سال میں لینڈ فل سائٹ سے حاصل ہونے والی گیس سے اڑھائی ملین ڈالر آمد ن کی توقع ہے

پنجاب میں ری سائیکلنگ پارک کے ماڈل بارے پیپر ورک کی تیاری

پنجاب میں ری سائیکلنگ پارک کے ماڈل بارے پیپر ورک کی تیاری بارے کام شروع کردیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ری سائیکلنگ پارک کے ماڈل کا بھی جائزہ، ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190ملین روپے آمدن متوقع ہے ۔لکھو ڈیرڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے سالانہ 2.75لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ اور 4.2ملین ڈالرآمدن کی توقع ہے۔میونسپل سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے ذریعے لینڈ فلز سے کچرے میں 60فیصد کمی متوقع ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ بارے بریفنگ رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویسٹ ٹو ویلیو انکوبیشن سینٹر، سٹارٹ اپ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ، سیڈ فنڈنگ،ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مواقع فراہم کرے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ویسٹ ٹو ویلیوپراجیکٹ پر بریفنگ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے آلائشوں سے بائیوگیس پروڈکشن پراجیکٹ کو سراہا ۔

  • Related Posts

    شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا عمل مکمل۔

    : محمد ندیم…

    سولر پاکستان نمائش ملتان میں کامیابی کیساتھ اختتام پذیر۔ نمایاں کمپنیوں۔ ماہرین توانائی، پالیسی ساز اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت ۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *