: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ٹرانسپورٹ انجینئر ندا صالح پاکستان کی پہلی ٹرین ڈرائیور بن گئیں پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور ندا صالح نے اورنج ٹرین پر بطور انجینئر ملازمت اختیار کی اوراب کامیابی سے ٹرین چلا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انجینیئرنگ یونیورسٹی سے ٹرانسپورٹ میں انجینیئرنگ کی ہے، بزنس مین کی بیٹی ہوں، والد نے کہا ٹرین چھوڑو، کاروبار سنبھالو لیکن میں کچھ مختلف کرنا چاہتی تھی ، اسی عزم نے ٹرین ڈرائیور بنا دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ندا صالح کو مبارکباد دیتے ہوئے قابل فخر بیٹی قراردی
ٹرانسپورٹ انجینئر ندا صالح کا مزید کہنا تھاکہ چینی ماہرین سے 3 ماہ ٹریننگ حاصل کی ، پہلی بار ٹرین چلاتے ہوئےگھبراہٹ سی محسوس ہوئی، مجھے ٹرین چلاتا دیکھ کر لوگ اپنی بیٹیوں کے لیے معلومات حاصل کرتے ہیں، مجھ سے متاثر ہو کر مزید لڑکیاں ٹرین چلانے کی تربیت لے رہی ہیں۔پاکستان کی پہلی ٹرین ڈرائیور بننے پر ندا صالح بہت خوش ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ندا صالح کو مبارکباد دیتے ہوئے قابل فخر بیٹی قراردیا