میپکو اور لیسکو نے لائن لاسز کی شرح میں ریکارڈ ساز کمی کا ریکارڈ بنادیا واجبات کی وصولی  100فیصد سے بھی زائد

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

میپکو اور لیسکو نے لائن لاسز کی شرح میں ریکارڈ ساز کمی کا ریکارڈ بنادیا واجبات کی وصولی  100فیصد سے بھی زائد رہی ۔اس حوالے سےچیئرمین میپکو/لیسکو بورڈآف ڈائریکٹر ز انجینئر عامر ضیاء نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار میپکو اور لیسکو نے لائن لاسز کی شرح میں ریکارڈ ساز کمی کی ہے اور واجبات کی وصولیاں 100فیصد سے بھی زیادہ رہی ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن ) اویس لغاری کی سربراہی میں  دونوں  کمپنیوں میں ریفارمز شروع کردی گئی ہیں جس کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سروسز فراہم کرناہے ۔ سرکاری میڈیا بریفنگ میں انہوں نے میپکو اورلیسکو میں  اصلاحات ، جدت اور ترقی کی نئی جہت پر مفصل گفتگوکی انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے گورننس بہتر بنارہے ہیں ۔ایک سال کے دوران  بجلی کی دونوں تقسیم کار کمپنیوں کے سسٹم ، دفتری امور ڈیٹا آٹومیشن کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ کردیئے گئے ہیں جو جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ ہے ۔ میپکو بجلی کے تقسیمی نظام اور87لاکھ سے زائدصارفین کی تعداد کےساتھ ملک کی سب سے بڑی بجلی کی کمپنی ہے ۔

میپکو میں لائن لاسز شرح میں 2 فیصد کمی ۔ریکوری شرح 101فیصد سے بھی زائد۔لیسکو ریونیو جنریشن میں ملک کی سب سے بڑی کمپنی

میپکو نے گزشتہ مالی سال 25ـ2024ء میں لائن لاسز کی شرح میں 2 فیصد کمی کی ۔ریکوری کی شرح 101فیصد سے بھی زائد رہی لیسکو ریونیو جنریشن کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی بجلی کی کمپنی ہے جس نے ایک سال میں لائن لاسز 2.4فیصد کم کئے اور ریکوری کے سوفیصد اہداف حاصل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیوں  میں  شفافیت ،صارفین کے اعتماد کا حصول اور انکو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ جدید کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرز کا قیام جدت کی طرف قدم ہے ۔ صارفین کسی بھی سی ایف سی میں جاکر اپنے مسائل حل کرواسکتے ہیں اور گھر بیٹھے بھی ایپ کے ذریعے شکایات کا اندراج اور سروسز سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔

شفاف بلنگ کے لئے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف

شفاف بلنگ کے لئے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین خود مقررہ تاریخ پر اپنی ریڈنگ کرکے ایپ پر بھیجیں اور اپنا بل خود حاصل کریں ۔ یہ ملک میں پہلی بار متعارف کروایاگیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں میں حادثات سے بچائو کے لئے صارفین بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں ۔ فیلڈ سٹاف کی سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجارہا۔ لائن سٹاف کو جدید ٹی اینڈ پی اور آلات فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ حادثات سے بچائو ممکن ہوسکے ۔

  • Related Posts

    اپنا میٹر اپنی ریڈنگ موبائل ایپلی کیشن کی مقبولیت ۔ بجلی صارفین نے ٹرینڈ بنا لیا

    :محمد ندیم قیصر…

    پرائیویٹ الیکٹریشن غیر قانونی طور پر میٹر لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *