پرائیویٹ الیکٹریشن غیر قانونی طور پر میٹر لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) بہاولنگر کی سیفٹی ٹیم نے پرائیویٹ الیکٹریشن کو غیر قانونی طورپر میٹر لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن چشتیاں نے مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست بھیج دی ۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال کی ہدایت پر ایس ڈی او ٹریننگ /سیفٹی غلام سرور اور سیفٹی انسپکٹر ایچ ایس ای ملتان حمید الرحمان نے بھٹہ کالونی چشتیاں میں چیکنگ کے دوران محمد سلمان ولد نذیر نامی پرائیویٹ الیکٹریشن کو غیر قانونی طورپر بجلی کے پول کے ساتھ لگے میٹروں کے کنکشن کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔

میپکو انتظامیہ کے مطابق غیر متعلقہ شخص /پرائیویٹ الیکٹریشن میپکو کے پول پر لگی تنصیبات پر کام کرنیکا مجاز نہ ہے ۔ اس لیے سیفٹی ٹیم کی سفارش پر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن چشتیاں نے پرائیویٹ الیکٹریشن محمد سلمان کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں میں مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست بھیج دی ۔

  • Related Posts

    اپنا میٹر اپنی ریڈنگ موبائل ایپلی کیشن کی مقبولیت ۔ بجلی صارفین نے ٹرینڈ بنا لیا

    :محمد ندیم قیصر…

    میپکو اور لیسکو نے لائن لاسز کی شرح میں ریکارڈ ساز کمی کا ریکارڈ بنادیا واجبات کی وصولی  100فیصد سے بھی زائد

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *