
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ موبائل ایپلی کیشن کی مقبولیت ۔ بجلی صارفین نے ٹرینڈ بنا لیا ۔وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے لانچ کی گئی اپنا میٹر ، اپنی ریڈنگ موبائل ایپلی کیشن پر صارفین تیزی سے اپنی میٹر ریڈنگ ارسال کررہے ہیں ۔ میپکو ریجن میں صارفین کو بجلی کے بلوں میں شفافیت فراہم کرنے اور درست بلنگ کے لئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ ایپ متعارف کروائی گئی تھی۔اس ایپ میں صارفین کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر اپنے بجلی کے میٹر کی واضح تصویر لے کر خود ریڈنگ جمع کروائیں۔یہ اقدام نہ صرف درست کیلنڈر بنیاد پر بلنگ کو یقینی بنائے گا بلکہ مینوئل ریڈنگ پر انحصار کم کر کے میپکو میں بلنگ کے نظام کو مزید شفاف بنائے گا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا کہ صارفین کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سروسز فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور سسٹم کو تیزی سے ڈیجیٹائزیشن کی طرف لیکر جارہے ہیں ۔ ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ موبائل فون ایپلی کیشن گوگل اور ایپل پلے سٹورز پر موجود ہیں ۔ صارفین جدید ایپ ڈائون لوڈ کرکے اپنے میٹرکی ریڈنگ خود کریں اور جدت کی طرف قدم بڑھائیں ۔
میپکو ریجن میں نئی موبائل ایپ سے متعلق معلومات میپکو کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکائونٹس، کسٹمرفیسیلی ٹیشن سنٹرز اور پاور سمارٹ کے نام سے پلے سٹورز پر دستیاب موبائل ایپ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔