
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس ملتان فعال کردیا گیا۔ افتتاح کے گفتگو کرتے ہوئے ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے اسے جنوبی پنجاب میں بچوں کے علاج معالجے کے شعبے میں ایک انقلابی قدم قرار دیااور بتایا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق جنوبی پنجاب کے بچوں کے مفت آپریشن اور ادویات بھی دی جائیں گی چلڈرن ہسپتال پنجاب کا مثالی ہسپتال ہوگا وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق مریض بچوں کو تمام سہولیات میسر ہوں گی موقع پر موجود عوام نے مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔چلڈرن ہسپتال ملتان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سرجیکل ایمرجنسی اور جنرل آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف، پروفیسر ڈاکٹر آصف عباس خواجہ، پروفیسر ڈاکٹر اسلم شیخ، ڈاکٹر مہرین، ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر روبینہ، ڈاکٹر سیف، ڈاکٹر معاذ قریشی، ہیڈ نرسز اور بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی ۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے فیتہ کاٹ کر سرجیکل ایمرجنسی اور جنرل آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کیا، جبکہ شریک عملے نے ان کی قیادت میں چلڈرن ہسپتال کی ترقی کے اس اہم سنگِ میل کو سراہا۔
آٹھ نئے آپریشن تھیٹرز٬ بچوں کو معیاری جراحی سہولیات کی بروقت فراہمی میسر
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی تعمیر بچوں کے علاج معالجے کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے، جس میں آٹھ نئے آپریشن تھیٹرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ بچوں کو بروقت اور معیاری جراحی سہولیات میسر آسکیں۔ ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کہا کہ یہ صرف ملتان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔ ہم حکومتِ پنجاب، خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، وزیر صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، اور سیکرٹری صحت کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کیے اور اس عظیم کاوش کو ممکن بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی توسیع اور بہتری سے نہ صرف مریضوں کو فائدہ ہوگا بلکہ انہیں بہتر سہولیات اور جدید ماحول میسر آئے گا، جس سے علاج کی مجموعی کوالٹی میں واضح بہتری آئے گی۔