میپکوکے جنرل منیجر آپریشن انجینئر چوہدری خالد محمود ٬ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کےچیف ایگزیکٹو آفیسر منتخب

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے جنرل منیجر آپریشن انجینئر چوہدری خالد محمود کو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر منتخب کرلیا ۔ کمپنی سیکرٹری آئیسکو نے بورڈآف ڈائریکٹرز کی منظوری سےآئیسکو انتظامیہ کو انجینئر چوہدری خالد محمود کی بطور سی ای او تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انجینئر چوہدری خالد محمود کا شمار پاکستان کے پاور سیکٹر کے قابل اور سینئر انجینئر ز میں ہوتاہے ۔وہ میپکو میں جنرل منیجر آپریشن ، جنرل منیجر ٹیکنیکل اور چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ کے عہدوں پر فائز رہے ہیں ۔شعبہ آپریشن، گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی )، ٹرانسمیشن اینڈ گرڈز (ٹی اینڈ جی )سمیت متعدد شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

  • Related Posts

    گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ منصوبہ کی منظوری

    : محمد ندیم…

    کپاس کیلئے اگست میں نائٹروجنی کھادوں کا استعمال مکمل کیا جائے: سی سی آر آئی فارمرز ایڈوائزری کمیٹی اجلاس٬ 15اگست تک کی سفارشات جاری

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *