یوم آزادی کے موقع پر ریجن بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری

:محمد ندیم قیصر ( ملتان )

: تفصیلات

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے یوم آزادی کے موقع پر ریجن بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے افسران اور ملازمین کو فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔ میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں چوبیس گھنٹے بجلی کی ترسیل کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور ریجنل کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹر میں بھی صارفین کی موصول ہونے والی آن لائن شکایات کا ازالہ کیاجائیگا۔ انہوں نے ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام سب ڈویژنل دفاتر میں اضافی ٹرانسفارمرز ٹرالیا ںاور ٹرانسفارمرز تیار رکھے جائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری نصب کرکے کم سے کم وقت میں بجلی کی بحالی ممکن ہوسکے ۔ ایس ڈی اوز اورایکسین 14اگست کو دفاتر میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور سب ڈویژنل دفاتر کی مانیٹرنگ کریں ۔ صارفین کی سی سی ایم ایس، ایف سی سی، آن لائن، واک ان شکایات کا فوری ازالہ بھی کیاجائے۔

  • Related Posts

    انجینئر اشفاق احمد اعوان کو جنرل منیجر (ٹیکنیکل) میپکو کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

    : محمد ندیم…

    انجینئر چوہدری خالد محمود کی بطور سی ای او آئیسکو تعیناتی میپکو کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے:میپکو تقریب میں خدمات کا اعتراف

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *