
:محمد ندیم قیصر ( ملتان )
: تفصیلات
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) احمد پور شرقیہ ڈویژن نے نئے فیڈر کی تعمیر و تنصیب کرکے بجلی کی فراہمی کا آغاز کردیا۔ ایگزیکٹو انجینئر میپکو احمد پور ایسٹ ڈویژن ممتازعلی سولنگی نے کہا کہ 11KVمحمد پور فیڈر کی بائفرکیشن کرکے نیا11KV بختیاری فیڈرتعمیر کیاگیاہے جسے 66 کے وی کوٹ خلیفہ گرڈ اسٹیشن اوچ شریف سے کامیابی کے ساتھ انر جائز کر دیا گیاہے۔ ترسیلی نظام کی لوڈنگ کی صورتحال کے مطابق11KV محمد پور فیڈر پر 65ایمپئر جبکہ نئے11KV بختیاری فیڈر پر 90 ایمپئر لوڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ بختیاری فیڈر سے بجلی کی ترسیل شروع ہونے سے علاقہ مکینوں کو مستحکم اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور سسٹم پر موجود بوجھ میں نمایاں کمی لائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ای آپریشن بہاولپور سرکل ملک محمد یعقوب گداراکی ہدایت پر لوڈبیلنسنگ کے لئے نیا فیڈر تعمیر کیاگیاہے جس پرایکسین کنسٹرکشن ڈویژن بہاولپور سبحان علی سومرو، ایکسین/ایس ڈی او جی ایس او، ایس ڈی او پی اینڈ آئی اور سب ڈویژنل وڈویژنل لائن سٹاف نے کام کیا اور کم سے کم مدت میں منصوبہ مکمل کرکے بجلی فراہمی کا آغاز کیا۔