ڈاکٹرز کمیونٹی کو درپیش چیلنجز بارے غورو خوض کرنے اورسفارشات مرتب کرنے کیلئے فیلوز کلب ساؤتھ پنجاب کا ایف سی ایس پی ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ اور سیمینار

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ڈاکٹر کمیونٹی کو درپیش چیلنجز بارے غورو خوض کرنے اور حل کے لیے سفارشات مرتب کرنے کیلئے فیلوز کلب ساؤتھ پنجاب نے ایف سی ایس پی ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا٬ جس میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود گوندل صدر سی پی ایس پی، پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع، سینئر نائب صدر سی پی ایس پی، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان، پروفیسر جہانگیر خان٬ پروفیسر ابرار اشرف سمیت دیگر کونسل ممبران اور سینئر فیکلٹی نے شرکت کی۔
سیمینار میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی ڈین چلڈرن کمپلیکس، پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ٬ پروفیسر ہارون پاشا، پروفیسر ڈاکٹر اظہر جاوید، پروفیسر ڈاکٹر افتخار خان بوبی، پروفیسر ڈاکٹر واجد برکی، پروفیسر ڈاکٹر امجد باری، پروفیسر۔ ڈاکٹر بلال سعید، پروفیسر ڈاکٹر افتخار پارس٬ پروفیسر ڈاکٹر منظر علی ڈاکٹر آصف گورمانی سمیت جنوبی پنجاب بھر سے سینئر اور جونیئر ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی

سیمینار میں جن ایشوز کی نشاندھی کی گئی ان کے مطابق کالج کونسل کو ٹرینی ز اور فیلوز کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنا چاہیئے۔ ایف سی پی ایس پارٹ ون کو کلیئر کرنے کے بعد ڈاکٹروں کے لیے پنجاب میں تربیتی نشستیں محدود ہیں٬ نوجوان فیلوز کے لیے روزگار کے مواقع کی کمی کا سامنا ہے٫ تربیتی پروگراموں کی موثر نگرانی کی ضرورت ہے٬ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایف سی پی ایس کی پہچان کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں٬سی پی ایس پی ملتان ریجنل سنٹر میں جانبداری کا خاتمہ ہونا چاہیئے٬ امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کا ازالہ، جنوبی پنجاب میں تمام سہولت کاروں، تفتیش کاروں اور ایگزامینرز کے لیے میرٹ اور یکساں مواقع کو یقینی بنانا چاہتے ہیں٬

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر پروفیسر مسعود ہراج نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سی پی ایس پی پاکستان ہمارا فخر ہے اور ایف سی پی ایس ہماری پہچان ہے دیگر فیلوز نے بھی کالج کی بہتری کے لیے سوالات اٹھائے۔ جواب میں پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر شعیب شفیع نے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب کے فیلوز کے تمام حقیقی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔امید ہے کہ جنوبی پنجاب میں جانبداری اور مظلومیت کا دور اب ختم ہو جائے گا۔

  • Related Posts

    سیلابی صورتحال پر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ: سانپ کاٹنے کی ویکسین و دیگر ادویات کی دستیابی کو ہر کیمپ میں یقینی بنایا جائے٬ ہیلتھ منسٹر خواجہ سلمان رفیق ملتان پہنچ گئے

    : محمد ندیم…

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او ) مشن ٹیم کا چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *