87

پنجاب حکومت خوشی میں عوام کے ہمرکاب ٬سرکاری ڈبل ڈیکر بس شادی بیاہ، سالگرہ اور تقریبات کے لیے بھی دستیاب

 

: محمد ندیم قیصر(ملتان)
:تفصیلات

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)نے آمدن میں اضافہ اور شہریوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ڈبل ڈیکر بس کو نہ صرف سیاحتی مقاصد بلکہ شادی بیاہ، سالگرہ اور دیگر تقریبات کے لیے کرایہ پر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ منفرد سہولت ملتان میں شہریوں اور سیاحوں کے لیے دلچسپی کا نیا باب ثابت ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق ڈبل ڈیکر بس ملتان میں سیاحت کے فروغ کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ یہ بس مجوزہ سیاحتی روٹ پر چلانے کے علاوہ خصوصی بکنگ پر بھی شہریوں کو دستیاب ہوگی۔

بس کا روٹ ان علاقوں تک محدود ہوگا جہاں سڑکیں ہموار ہیں اور بجلی کی تاریں زیادہ اونچائی پر بندھی ہیں تاکہ سفر آرام دہ اور محفوظ بنایا جا سکے۔کرائے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈبل ڈیکر بس کا کرایہ تقریباً اتنا ہی ہوگا جتنا سنگل ایئر کنڈیشن بس بکنگ پر لاری اڈے سے حاصل کی جاتی ہے، اس طرح شہریوں کو بآسانی یہ سہولت میسر آئے گی۔

پنجاب ٹورزم نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈبل ڈیکر بس صرف سیاحت تک محدود نہیں بلکہ شہری اسے شادی بیاہ، سالگرہ اور دیگر تقریبات کے لیے بھی کرایہ پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو خوشی کے لمحات مزید یادگار بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ شادی کے جلوس، سالگرہ کی پارٹیاں یا کوئی اور خاندانی تقریب، ڈبل ڈیکر بس اب ایک دلکش اور منفرد انداز میں ان تقریبات کو چار چاند لگائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں