: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
طلعت، نواز اور شاہین بنے شائننگ سٹار٬ پاکستان نے سری لنکا پر لنکا ڈھا دی٬ ایشیا کپ کے اہم میچ میں کامیابی سے فائنل رسائی کا راستہ روشن ہو گیا.
شاہین شاہ آفریدی کی تین وکٹیں، حسین طلعت کی دو وکٹوں اور ناقابل شکست 32 رنز کی آل راؤنڈ شراکت، اور محمد نواز کے 24 گیندوں پر 38 رنز کی شاندار اننگز نے پاکستان کو 134 رنز کے تعاقب میں آگے بڑھایا، سری لنکا کے خلاف ایشیاء کپ کے سپر فور راؤنڈ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹوں سے اہم کامیابی اپنے نام کی تو ابھی دو اوورز کا کھیل باقی تھا۔ شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی پر منگل کی رات ہدف کے تعاقب میں، صاحبزادہ فرحان ( 15 گیندوں پر24 رنز،دو چھکے ایک چوکا ) اور فخر زمان (19 گیندوں پر17رنز، دو چوکے ) نے 5.3 اوورز میں 45 رنز کا عمدہ اوپننگ سٹارٹ دیا لیکن پاور پلے کے آخری اوور میں دونوں بلے باز مہیش تھیکشنا کا شکار ہو گئے جس سے پاکستان کا سکور دو وکٹ پر 46 ہو گیا اور سری لنکا گیم میں ایسے واپس آیا کہ میچ پر پاکستان کی گرفت کمزور پڑنے لگی٬
ون ڈاؤن صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا کو ونیندو ہسرنگا نے واپس پویلین پہنچایا اور پاکستان کی اننگز کے 8.1 اوورز میں خسارہ57 رنز پر 4 وکٹوں کا ہو گیا٬ ۔ اس کے بعد محمد حارث اور طلعت نے پانچویں وکٹ کے لیے 23 رنز جوڑے تھے کہ اننگز کے سنبھلنے سے پہلے ہی محمد حارث 13 رنز پر دشمنتھا چمیرا کا کیچ بن گئے اور پاکستان کا مجموعی سکور 11.1 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 80 رنز تھا۔
اس مشکل مرحلے پر میچ کو ہاتھوں سے پھسلتا ہوا محسوس کرکے حسین طلعت اور محمد نواز نے پاکستان کی اننگز کو مشن فتح کی اپروچ کے ساتھ آگے بڑھایا اور اس مڈل آرڈر جوڑی نے پہلے محتاط پھر جارحانہ اور آخر میں برق رفتار انداز میں صرف 41 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز بنا کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا٬
پاکستانی اننگز کے 14 ویں اوور کے بعد، محمد نواز نے 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر تھشارا کو مزید ایک باؤنڈری لگانے سے پہلے مسلسل دو چوکے لگانے کے لیے ہسرنگا کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد کا اوور صرف چار رنز پر چلا اس سے پہلے کہ حسین طلعت نے 17ویں اوور میں 12 رنز بٹورے جس میں دو چوکے بھی شامل تھے۔
محمد نواز نے ایسے سنسنی خیز مرحلہ پر جب پاکستان کو آخری 17 گیندوں پر فتح مشن کی تکمیل کیلئے 14 رنز درکار تھے، محمد نواز نے چمیرا کو تین چھکے لگا کر کھیل پر فتح کی مہر ثبت کر دی۔
شاہین نے لنکا پر لنکا ڈھادی٫ کوسل مینڈس گولڈن ڈک پر آؤٹ
اس سے قبل، شاہین نے پاکستان کو ابتدائی اوور میں کوسل مینڈس کو گولڈن ڈک کے لیے آؤٹ کرتے ہوئے ایک عمدہ آغاز فراہم کیا، جس سے ان کی پہلے اوور میں ہی ایشیاء کپ میں ٹی 20 وکٹوں کی تعداد 21 ہوگئی – اومان کے بلال خان (22) سے صرف ایک شرمیل جو فہرست میں سب سے اوپر ہے۔
شاہین نے تیسرے اوور میں پتھم نسانکا کو ٹارگٹ کیا اور سری لنکا کا 2.2 اوورز میں دو وکٹوں پر مجموعی سکور 18 رنز تک پہنچ سکا۔ کوسل پریرا (12گیندوں پر15رنز٫ ایک چھکا٬ ایک چوکا) اور کپتان چارتھ اسالنکا (19 گیندوں پر20 رنز٬ ایک چھکا٬ دو چوکے) نے جارحانہ کھیلتے ہوئے 25 رنز کے سٹینڈ کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا لیکن حارث رؤف نے پریرا کی کو سری لنکا کو پاور پلے کے اختتام تک آؤٹ کردیا اور لنکا کا تین وکٹوں پر سکور 53 رنز تھا۔
پلیئر آف دی میچ کا اعزاز پانے والے حسین طلعت نے لنکا کی بیٹنگ کو کاری ضرب لگائی انہوں نے لگاتار دو گیندوں پر اسالنکا اور داسن شناکا کو پویلین چلتا کیا تو اس وقت سری لنکا 7.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر 58 رنز بنا پایا تھا۔
مشکلات میں گھری ہوئی لنکا کو اننگز کو کامندو مینڈس نے ڈھارس بندھائی٬ انہوں نے 44گیندوں پر50 رنز بنائے ٫ ففٹی اننگز میں دو چھکے٬ تین چوکے بھی شامل تھےان کا ساتھ پہلے وینندو ہسرنگا (13 گیندوں پر15رنز٫ دو چوکے) نے اور بعد میں چمتھ کرونارتنے نے
دیا٬ مینڈس اور ہسرنگا کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 22 رنز کی شراکت داری ہوئی، لیکن ابرار احمد نے 13ویں اوور کی پہلی گیند پر ہسرنگا کو آؤٹ کر کے اس پارٹنر شپ کو توڑ دیا۔ کامندو نے پھر چمتھ کرونارتنے (21گیندوں پر17رنز٬ دو چوکے) کے ساتھ 39 گیندوں پر 43 رنز جوڑے اور سری لنکا نے اپنے 20 اوورز میں 8-133 رنز بنا لیے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین نے 28 رنز دے کر تین٫ حسین طلعت نے تین اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے بھی دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی سری لنکا کے خلاف اہم ترین کامیابی کی اعدادوشمار کہانی
ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا 133-8، 20 اوورز (کامینڈو مینڈس 50، چارتھ اسالنکا 20؛ شاہین شاہ آفریدی 3-28، حسین طلعت 2-18، حارث رؤف 2-37)
پاکستان 138-5، 18 اوورز (محمد نواز 38 ناٹ آؤٹ، حسین طلعت 32 ناٹ آؤٹ، صاحبزادہ فرحان 24؛ مہیش تھیکسانہ 2-24، ونیندو ہسرنگا 2-27)
میچ کا بہترین کھلاڑی – حسین طلعت (پاکستان)
سپر فورمرحلےمیں پاکستان کا اگلا میچ: بنگلہ دیش بمقابلہ 25 ستمبر بروز جمعرات ۔۔ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم.