: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز٬ ایشیاء کپ میں پاک ٹیم کی کارکردگی کو معیار بنایا جارہا ہے ان غیر موزوں حالات میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی اور ٹیم میں جگہ دونوں داؤ پر لگ گئی ہیں٬ زیر گردش اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی بحیثیت کپتانی اور بیٹسمین کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے اور اس پس منظر میں اگر کپتانی گئی تو پھر آغا جی کو قومی ٹی 20 الیون کیا ریزرو سکواڈ سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف پاک سر زمین پر ٹیسٹ ٬ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 تینوں فارمیٹ کی سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقہ کے کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی اور 12 دسمبر سے پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا پانچ روزہ مقابلہ لاہور میں شروع ہونیوالا ہے٬ دوسرا ٹیسٹ میچ پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی پر شیڈولڈ ہے دونوں ٹیسٹ میچوں کے اختتام پر پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے ٬ 28 اکتوبر سے 8 نومبر تک شیڈول ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ٹی20 سکواڈ میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں، جس میں حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ 2025 میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا بھی ناقدانہ جائزہ لیا جا رہا ہے٬ قومی سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے مبینہ طور پر ممکنہ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے غور و خوض شروع کر دیا ہے اور تنقید کے ریڈار کی زد میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا فوکس کیے گئے ہیں کیونکہ وہ بحیثیت آل راؤنڈر کپتان اوربیٹسمین دونوں لحاظ سے توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے چہروں کی شمولیت کو سیریز سے قبل سکواڈ کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ون ڈے سکواڈ میں معمولی ایڈجسٹمنٹ پر اکتفا کیا جائے گا اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس کا آغاز 12 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا۔ ابتدائی طور پر اعلان کردہ 18 رکنی اسکواڈ کو بعد میں ٹیسٹ ڈیبیو کیلئے بے چین سپنر فیصل اکرم اور آل راؤنڈر عامر جمال کو کیمپ سے ریلیز کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کو 16 کھلاڑیوں تک محدود کردیا گیا۔
شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جب کہ دو غیر کیپڈ کھلاڑی آصف آفریدی اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سیریز کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ 17 سال بعد فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی، پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 مہم کے آغاز کے موقع پر۔پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جنوری 2021 کے بعد یہ جنوبی افریقہ کی پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، جب اسے میزبان ٹیم کے خلاف 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ریڈ بال لیگ کے بعد، دونوں فریق 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک تین میچوں کی T20 انٹرنیشنل (T20I) سیریز میں مدمقابل ہوں گے، جس کا پہلا میچ راولپنڈی میں اور بقیہ دو میچ قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں ہوں گے۔
اس دورے کا اختتام تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے ساتھ ہوگا، جو 4 سے 8 نومبر تک شیڈول ہے، جس کے تمام میچ اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں ہوں گے۔