
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ٹی 20 انٹرنیشنل کے ٹاپ سٹرائیکر ابھیشک شرما (بھارتی بیٹسمین) کی انگلینڈ کے خلاف برق رفتار سنچری اننگز کے دوران مزید متعدد ریکارڈ پاش پاش ہو گئے ۔ صرف 37 گیندوں پر 13 چھکوں اور 7 چوکوں سے مزین ابھیشک شرما کے 135 رنز پر مشتمل تیز رفتار اننگز بھارت کی طرف سے دوسری طوفانی ٹی 20 سنچری اننگز قرار پائی۔ ابھیشک سے پہلے بھارتی لیجنڈری بیٹر روہیت شرما صرف 35 گیندوں پر ٹی20 سنچری سکور کی تھی جو ابھیشک کے بیٹ سے صرف دو گیندوں کے فرق سے نئے ریکارڈ میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گئی۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا۔
ممبئی کے میدان پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں بھارت ٹاس تو ہار گیا تھا لیکن میچ 150 رنز کی واضح برتری سے تاریخ ساز کامیابی اپنے نام کی اور پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں 1-4 کی شاندار فتح بھارت کا مقدر بنی اور مین آف دی میچ قرار پانے والے ابھیشک شرما نے 54 گیندوں پر 135 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ میں 20 اوورز کے کوٹہ میں 9 وکٹوں پر247 رنز بھاری ہدف دیا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم تھری فیگر کے مجموعے سے صرف 3 رنز کی دوری پر 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ممبئی کے میدان پر ابھیشک کی ریکارڈ ساز ٹی20 سنچری اننگز6جولائی 2024ء کو زمبابوے کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں کھاتہ کھولے بغیر وکٹ گنوانے والے ابھیشک شرما نے صرف 17 ٹی 20 میچز میں دو سنچریاں دو نصف سنچریاں بنا ڈالیں ۔276 رنز کا سامنا کرتے ہوئے 535رنز بنانے والے ابھیشک شرما اب تک 17 میچز میں 41 فلک شگاف چھکے اور 46 چوکے لگا چکے ہیں۔
ابھیشک شرما کی 135 رنز کی جارحانہ سنچری گیندوں کے اعتبار سے ٹی20 ورلڈ ریکارڈ کی 8ویں بڑی اننگز قرار پائی ہے۔ ابھیشک دنیا کے 10ویں بیٹر بھی قرار پائے ہیں کہ جنہیں ٹی 20 انٹرنیشنل میں دو سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
انگلش باؤلنگ کے چھکے چھڑوانے والے ابھیشک شرما نے ممبئی میچ میں 13 چھکے لگائے تو چھکوں کی تعداد کے اعتبار سے ابھیشک شرما کی یہ طوفانی اننگز ٹی 20 انٹرنیشنل کی 9ویں اننگز قرار پائی ہے۔
ابھیشک شرما کی قیادت میں بھارت انڈر19ایشیاء کپ 2017ء جیت چکا ہے۔
ابھیشک نیوزی لینڈ 2018ء میں نیوزی لینڈ میں انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے والے چیمپئن بھارتی سکواڈ کا بھی حصہ تھے۔17 سالہ ابھیشک ورلڈ کپ چیمپئن بننے سے پہلے ہی انڈین پریمیئر لیگ کیلئے سن رائز حیدر آباد کے ساتھ سائن کر چکے تھے۔
ابھیشک نے 2018ء میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی طرف اپنے انڈین پریمیئر لیگ ڈیبیو میچ میں صرف 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دھار اننگز آر سی بی کے خلاف کھیلی۔
ابھیشک کو آئی پی ایل کی تیزترین ففٹی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں انہوں نے آئی پی ایل 2024 ء کی تیزترین ففٹی اننگز صرف 16 گیندوں پر سن رائز حیدر آباد کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلی۔