چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت بھی شروع . عرب امارات میں انڈین میچوں کے ٹکٹوں کا اعلان ہونا باقی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ۔ عرب امارات میں انڈین میچوں کے ٹکٹوں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

اس ہفتے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے یہاں دستیاب ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے بعد، آٹھ ٹیموں کے مقابلے کے لیے فزیکل ٹکٹس پیر 3 فروری سے خلیجی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے سے فروخت کیے جائیں گے۔

فزیکل ٹکٹ شائقین کے لیے پاکستان کے 26 شہروں میں ٹی سی ایس کے 108 مراکز پر دستیاب ہوں گے۔ پہلے اعلان کیا گیا ہے کہ جنرل سٹینڈ ٹکٹ کے نرخ ایک ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں کے لیے مختلف کیٹیگریز میں پریمیم سیٹنگ 15 سو پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔19 فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

دبئی، متحدہ عرب امارات میں 20 اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے انڈیا کے میچوں کے ٹکٹ کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔فائنل کے ٹکٹ دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔

  • Related Posts

    پاکستان میں فٹ بال کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے روڈ میپ کا اعلان: پی ایف ایف صدر سید محسن گیلانی کی پریس کانفرنس

    : محمد ندیم…

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجینڈز سیزن ٹو کا انگلینڈ میں آغاز۔ محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستان شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *