42

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اہم پیشرفت ٬گورنر پنجاب نے گورنمنٹ ایکٹ 2025ء پر دستخط کر دیئے

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ٬گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیئے ہیں٬ نئے ایکٹ کے نفاذ سے یونین کونسل میں وارڈ سسٹم کو ختم کر دیا جائے گا٬ہر یونین کونسل میں 13 ارکان شامل ہوں گے، جن میں سے9 براہ راست منتخب کونسلرز اور 4 مخصوص نشستیں خواتین، نوجوان، مزدور اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوں گی، یونین کونسل کے چئیرمین اور نائب چیئرمین کے انتخاب داخلی انتخابات کے ذریعے ہوں گے، منتخب ارکان کو ایک ماہ کے اندر سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی۔

دریں اثناء ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ ہے٬ اور مقامی سطح کے ان الیکشن کے سلسلے میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تشکیل دیا گیا جس کی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے دے دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں