
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز نے اراضی تنازعہ پر مقدمہ ق ت ل میں گرفتاری سے پہلے ضمانت کروالی راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 10 سے منتخب ایم پی اے نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر تحریری بیان میں کہا کہ ان کا اف غ ا ن ی ملازمین سے کوئی تعلق نہیں٬جس ق ت ل کیس میں مجھے ملوث کیا گیا ہے اس کے وقوعہ کے وقت میں تو موقع پر بھی موجود نہ تھا ٬ میرے خلاف تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک کونسلر کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سیاسی مخالفت پر میرا نام اور عزت کو اچھالا جا رہا ہے ،
مقدمہ ق ت ل کے تنازعہ بارے ن لیگ کے ایم پی اے کا مؤقف تھا کہ ہماری موقع پر2ہزار کنال جگہ ہے،ان کے نام دس مرلے جگہ ہے،متعدد بار انہیں کہا کہ جہاں آپ کو جگہ چاہیئے لے لیں٬ گزشتہ روز ہم بھائی گاؤں ہی نہیں گئے،ہمارا کوئی ملازم مسلح نہیں تھا،ملازم کے مطابق ان کے ہی بندے نے فائرنگ کی، ہمارے بندے کے پاؤں پر بھی گولی لگی ہے،اسکی درخواست بھی پولیس کو دے دی ہے، ہمیں واقعہ کے 45منٹ بعدعلم ہوا۔
مقدمہ قتل میں اپنے خلاف الزام بارے چوہدری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرے اور ندیم اعجاز پر مشورہ کا الزام لگایا،جو ق ت ل ہوا وہ قیمتی جان تھی،لیکن ہماری پارٹی، فیملی کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا یے٬ ہم نے اپنے ملازمین کو خود پولیس کے حوالے کیا،گاڑی بھی تھانے میں موجود ہے،میں نے ایماء کے الزام پر صبح عدالت سے ضمانت حاصل کرلی ہے۔
ہماری حکومت ہونے کے باوجود ہمارے ملازمین کی درخواست پر ابھی تک ٹیگ نہیں لگا۔پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ حق سچ پر انکوائری کریں، تمام حقائق سامنے آجائیں گے، سی ڈی آر سمیت ویڈیو شواہد موجود ہیں،ہم موقع پر موجود نہیں تھے۔
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ڈی سے جو معاملہ تھا وہ سیٹل ہو چکا ہے، پارٹی کی اعلی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں کیا،اب تمام واقعہ کا میسج سینئر قیادت کو بھیجوںگا٬پارٹی کی سینئر قیادت سے اپیل کروں گا کہ انکوائری کروائیں۔
اف غ ا ن ی باشندوں کو ملازمت پر رکھنے کے الزام سے متعلق چوہدری نعیم اعجاز نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی اف غ ا ن ی کواپنے پاس ملازمت پر نہیں رکھا، ہماری سائیٹس پر ٹرالر چلانے والے 5اف غ ا ن شہری نکلے تھے انہیں بھی وہاں سے نکلوا دیا تھا۔