
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ملتان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود سے فراڈ ٬ چھ ماہ اپنے طور معاملات طے نہ پا سکنے کے بعد جیسے ہی سوشل میڈیا کا سہارا لیا توایک ٹوئیٹ نے دنیا بھر کے کھیلوں کے حلقوں میں تہلکہ مچا دیا٬ انٹرنیشنل کرکٹرز نے ری ٹوئیٹ کرکے اظہار یک جہتی کیا
ملتان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود نے ٹوئیٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے داد رسی کی اپیل کی اس حوالے سے ان دونوں اہم شخصیات کے رابطہ سے پہلے ہی ملتان پولیس کے اعلیٰ حکام نے رابطہ کر لیا اور بالمشافہ رابطہ کیلئے کہا ہے ۔
صہیب مقصود میڈیا سے فی الحال گفتگو سے گریز کرتے ہوئے مختصر جواب دے رہے ہیں کہ چھ ماہ خوار ہونے کے بعد مجبوری بے بسی کے عالم میں اپنے ساتھ فراڈ کا معاملہ ٹوئیٹ کیا ہے جن دوست احباب نے ری ٹوئیٹ کیا ان کا شکر گذار ہوں ۔۔ میڈیا کا بھی شکریہ ۔۔تاہم ضرورت پڑی تو میڈیا کے دوستوں کو ضرور تکلیف دوں گا۔۔
دریں اثناء ملتان پولیس کے نے ٹوئیٹ پر نوٹس لیتے ہوئے صہیب مقصود سے رابطہ کر لیا ہے جس پر انٹر نیشنل کرکٹر نے میڈیا سے گریز کی پالیسی اپنائی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں صہیب مقصود اور ان کے سٹی فیلو انٹرنیشنل کرکٹر عامر یامین کو سندھ میں گاڑی پر سفر کے دوران پٹرولنگ پولیس کی طرف سے جب تنگ کیے جانے کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا تھا تو اس وقت بھی انہوں نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اعلی حکام کی توجہ حاصل کی تھی۔