
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
چھبیس ویں مینز اور انیس ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا اور اس چیمپئن شپ کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے نامور سپورٹس جرنلسٹ طاہر لطیف کو میڈیا کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔
چیمپئن شپ کا افتتاح گوجرانوالہ کینٹ میں ہوا۔ مہمان خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین نے بال کو پچ تھرو کر کے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ملٹری بینڈ نے کھلاڑیوں کا جوش و خروش بڑھایا رنگ برنگے غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے گئے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر طاہر لطیف کے مطابق چیمپئن شپ میں 10 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو مساوی پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے آرمی، پولیس، اسلام آباد اور کوالیفائر پر مشتمل ہے۔ گروپ بی میں واپڈا، ایچ ای سی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان میں بیس بال کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
چیمپئن شپ میں مینز ۔وومنز کے15 میچز کا فیصلہ. فضل الرحمان کی ہوم ہٹ
چیمپئن شپ میں مینز ۔وومنز کیٹیگری میں 16 میچز کا فیصلہ ہو گیا یہ میچز تین مختلف گراؤنڈز پر کھیلے گئے۔
ویمنز کیٹگری بیس بال میں بلوچستان نے گلگت بلتستان کو 1-14 سے ہرایا۔بلوچستان نے سندھ کو، سندھ نے گلگت بلتستان ، آرمی نے ایچ ای سی،پنجاب نے اسلام آباد ،آرمی نے اسلام آباد ،واپڈا نے پولیس اور کے پی کے کو شکست دی۔
مینز کیٹیگری مقابلوں کے نتائج
مینز کیٹیگری بیس بال میں آرمی نے اسلام آباد کو 1-2 سے شکست دی۔بلوچستان نے گلگت بلتستان کو 4-10 سے ہرایا۔سندھ نے گلگت کو 7-12 سے شکست دی ۔بلوچستان نے سندھ کو 0ـ8 ہرایا واپڈا نے کے پی کے کیخلاف مقابلے میں 8 سکور سے کامیابی حاصل کی ۔اس میچ واپڈا کے بیٹر فضل الرحمان نے چیمپئن شپ کی پہلی ہوم ہٹ لگائی۔ایچ ای سی نے پنجاب کو 0ـ8 سے ہرادیاپولیس نے بلوچستان کو 2 کے مقابلے میں 5 رنز بنائے ۔