
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کے پاکستان ٹیم کیلئے ہوم گراؤنڈ پر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آج نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل ہے۔ پاکستان کا فائنل جیتنے کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔ چار میچز پر مشتمل پاکستان ۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چھ روزہ ایونٹ کا فائنل میچ شروع ہونے کو ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اگرچہ نیوزی لینڈ پہلے لیگ میچ میں شکست دے چکی ہے لیکن پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ ساز کامیابی نے نیوزی لینڈ کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی پر کھیلے جارہے فائنل میچ کی اپڈیٹ رپورٹ یہ ہے کہ پاکستان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سہ ملکی کپ فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی حتمی الیون سائیڈ میں فاسٹ باؤلر حسنین کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کا شامل کیا گیا ہے۔
رائونڈ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔اس بار پاکستان پہلے کھیل رہا ہے۔کیوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی کی گئی ہیں ۔ڈفی اور مستھ کیویز ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ 20 سال سے کسی بھی وائٹ بال ایونٹ کا فائنل نہیں جیتا۔
دوسری جانب سہ ملکی کپ کے فائنل کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کا ڈریس ریہرسل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
نیوزی لینڈ نے 2000ء سے اب تک دو سے زائد ٹیموں کے درمیان ففٹی اوورز میچ کے ٹورنامنٹس میں 12 فائنلز کھیلے ہیں۔ ان میں سے نیوزی لینڈ نے چار جیتے ہیں اور 8 میں شکست کھائی ہے آخری بار نیوزی لینڈ نے کوئی بڑی کثیرالممالک سیریز 2005ء میں جیتی تھی۔ ۔پاکستان نے 2009ء میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل جیت ہوئے ہیں۔