پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان شاہینز نے دورۂ انگلینڈ کے پہلے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات کپتان سعود شکیل اور حیدرعلی کی نصف سنچریاں اور چوتھی وکٹ کے لیے سنچری پارٹنرشپ تھی۔کینٹ کاؤنٹی کے گراؤنڈ بیکنھم میں بارش کے سبب 50 اوورز کا یہ میچ 28 اوورز تک محدود کردیا گیا ۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور27 اعشاریہ 4 اوورز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان شاہینز کو جیتنے کے لیےڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 204 رنز کا نظرثانی ہدف دیا گیا جو اس نے 27 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔

میزبان ٹیم کو اننگز شروع ہوتے ہی دو وکٹوں کا خسارہ۔ تیسری وکٹ نے سنبھالا ۔

میزبان ٹیم کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں میرحمزہ نے اسحق محمد کو صفر پر آؤٹ کردیا۔دوسری جانب عبید شاہ نے 4 رنز کے انفرادی اسکور پر ٹام لیوس کی وکٹ حاصل کرلی۔ 17 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد ِول سمیڈ اور حمزہ شیخ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 98 رنز کا اضافہ کیا ۔ سمیڈ 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 84 رنز بناکر معاذ صداقت کی گیند پر بولڈ ہوئے۔حمزہ شیخ 6 چوکوں کی مدد سے44 رنز بناکر فیصل اکرم کی گیند پر کپتان سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

شاہینز کے معاذ صداقت تین وکٹوں کے ساتھ ٹاپ باؤلر ۔ شکیل سعود ۔ فیصل اکرم کے دو دو آؤٹ۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے معاذ صداقت سب سےکامیاب بولر رہے انہوں نے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سعود شکیل اور فیصل اکرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان شاہینز کی اننگز میں اوپنرز علی زریاب آصف اور اذان اویس آٹھ آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ عمیر بن یوسف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو مجموعی اسکور 3 وکٹوں پر 32 رنز تھا۔کپتان سعود شکیل اور حیدرعلی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 129 رنز کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب کردیا۔حیدرعلی 5 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔معاذ صداقت 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے30 رنز درکار تھے۔سعود شکیل نے 72 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس میں4 چوکے شامل تھے۔شاہد عزیز نے اہم موقع پر عمدہ اننگز کھیلی اور ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا ون ڈے میچ 25 جولائی کو پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف اسی گراؤنڈ میں کھیلے گی جبکہ تیسرا ون ڈے میچ 27 جولائی کو ہوو میں کھیلا جائے گا۔

  • Related Posts

    ایف بی آر ٹیکس اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات کا مثبت جواب۔ بزنس کمیونٹی کی ہڑتال موخر۔

    : محمد ندیم…

    فنانس ایکٹ 2025: حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات۔ تحفظات پر کمیٹی قائم

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *