GoldenLion Casino stands out in the online gaming landscape due to its robust commitment to security and fair play, ensuring that players can enjoy their gaming experience with confidence. Licensed and regulated by reputable authorities, the casino employs advanced encryption technology to protect sensitive information, making it a trustworthy choice for both new and seasoned players. For those seeking a secure and enjoyable gaming environment, goldenlion casino delivers on its promise of integrity and safety, allowing users to focus on their favorite games without worry. Goldenbet Casino stands out with its impressive array of welcome bonuses and ongoing promotions designed to enhance your gaming experience. New players can take full advantage of their generous sign-up offers, which provide substantial boosts to initial deposits, allowing for an extended and more exciting exploration of the casino's extensive game library. For those looking to maximize their playtime and winnings, checking out the latest offers at golden bet casino is a must to stay informed about the most rewarding opportunities. MyStake Casino stands out in the online gaming landscape, offering players generous welcome bonuses that enhance the excitement from the very start. New users can explore a plethora of games with enticing promotions designed to maximize their bankroll and gaming experience. To learn more about these fantastic offers, visit mystake casino today!
ہمیں کیوں نکالا " پاکستان کے کرکٹ فینز کا سوال۔۔ مگر کس سے؟ پی سی بی میوزیکل چیئر گیم کا تازہ ترین نتیجہ بھی آ ہی گیا ۔۔جو بویا وہ کاٹ بھی لیا۔ 214

ہمیں کیوں نکالا ” پاکستان کے کرکٹ فینز کا سوال۔۔ مگر کس سے؟ پی سی بی میوزیکل چیئر گیم کا تازہ ترین نتیجہ بھی آ ہی گیا ۔۔جو بویا وہ کاٹ بھی لیا۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

قرآن پاک کے آفاقی اصول کو جس نے بھی اور جہاں بھی اپنایا کامیاب ہوا سرخرو ہوا۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے دنیاوی لحاظ سے کامیابی کے جو اصول طے فرمائے ہیں ان میں واضح حکم دیا گیا ہے کہ “اپنے گھوڑے تیار رکھو”اس آیت مبارکہ کا سب سے بڑا مفہوم یہی لیا جاتا ہے کہ یہ جہاد کے حوالے سے حکم دیا گیا ہے ۔

اس آیت مبارکہ کا شان نزول بھی یہی تھا کہ حضور اکرم محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر جب یہ آیت مبارکہ وحی فرمائی گئی تو دین اسلام کے فروغ کا زمانہ تھا لیکن قرآن پاک تو رہتی دنیا اور قیامت تک کیلئے آفاقی کتاب ہے جس میں طرز معاشرت کے جو اصول بیان فرما دیئے گئے ہیں وہ آفاقی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے پاکستان ٹیم کے اخراج کی کہانی لکھتے ہوئے قرآن پاک کی اس آیت مبارکہ کا بیان صرف اس لیے کیا ہے کہ “اپنے گھوڑے تیار رکھو” کی یہ فلسفہ صرف جہاد تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک آفاقی اصول رہتی دنیا تک ہر دور کے طرز معاشرت کیلئے بیان فرمایا گیا ہے۔

چیمپینز ٹرافی کے ابتدائی چار پانچ روز میں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ایک اور ٹیم بھی “خارج از چیمپئن ز ٹرافی” ہو گئی ہے اور وہ ٹیم ہے بنگلہ دیش اور وہ بھی ایک مسلم ملک ہے۔ اب اسے اتفاق کہیئے کہ چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کے ابتدائی تین میچز میں جن ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہ بھی اتفاق سے تینوں ٹیمیں مسلم ممالک (پاکستان . افغانستان اور بنگلہ دیش) ہی تھیں ۔۔اس بیان کا مقصد صرف یہ کہ ان تینوں مسلم ممالک کی تیاری ان ممالک کی تیاری کے برابر کی نہ تھی جو تھے تو غیر مسلم لیکن انہوں نے قرآن پاک کے اس آفاقی اصول کے مطابق کی گئی تھی کہ “اپنے گھوڑے تیار رکھو” چیمپئن ز ٹرافی 2025ءسے قبل پاکستان کو دو بار سہ ملکی سیریز میں یکے بعد دیگرے دو بار شکست دینے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسری بار چیمپئن ز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر نہ صرف ہفتہ دس دن میں فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ نیوزی لینڈ کی ابتدائی دونوں فتوحات اتفاقیہ نہیں بلکہ ان کی ایونٹ کیلئے پوری تیاری کی عکاس تھیں پھر گزشتہ شب یعنی 24 جنوری بروز سوموار کی ڈھلتی شام کو مشکلات میں سے نکل کر جیسے نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ بآسانی جیت لیا وہ بھی ثابت کرتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی تیاری حالات حاضرہ کے مطابق کی گئی ہے ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کو صلہ بھی مل گیا ہے کہ یہ دونوں ٹیمیں چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی دو ٹیمیں بن گئی ہیں ۔

ہمیں کیوں نکالا۔ پاکستان کے کرکٹ فینز کا سوال۔ مگر کس سے؟

اس کا جواب تو سیدھا سادہ ہے لیکن بیانیہ انتہائی تلخ ۔۔ اور ۔۔ وہ یہ کہ جن سے یہ سوال کیا جارہا ہے۔ “وہ تو اندھے گونگے بہرے ہیں ۔ جو آنکھیں ہوتے ہو دیکھ نہیں سکتے۔ زبان ہوتے ہوئے بول نہیں سکتے اور کان ہوتے ہوئے سن نہیں سکتے”۔

قرآن پاک کا طرز معاشرت کیلئے یہ سماجی فلسفہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دسمبر 2022ء میوزیکل چیئر گیم پر یوں صادق آتا ہے کہ جب عمران خان دور کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اچانک سے ہٹا کر پہلے “سیٹھی راج ” قائم کیا اور چند ماہ بعد ذکاء اشرف کی بادشاہت قائم کر دی گئی تھی۔ اور ۔۔ پی سی بی کی اس “رجیم چینج ” میں چیئرمین شپ کا تاج محسن نقوی کے سر پر سجا دیا گیا سال سوا سال کی اس میوزیکل چیئر رجیم چینج کا منطقی نتیجہ یہی نکلا کہ پہلے پاکستان کی میزبانی میں ایشیاء کپ 2023ء ہاتھوں سے نکلا ۔پھر ورلڈ کپ 2023ء میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ 2024ء کے وسط میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں نووارد امریکہ سے منہ کی کھانا پڑی اور پہلے ہی راؤنڈ سے پاکستان کی ٹیم کا بوریا بستر گول کردیا گیا۔

اور اب چیمپئن ز ٹرافی کی خود میزبانی کرتے ہوئے بلکہ دفاعی چیمپیئن ٹیم کی حیثیت سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر ہونیوالی پہلی ٹیم پاکستان کی ٹیم بن گئی ہے ۔ یعنی 2023ء میں ایشیاء کپ کی رسوائی۔ ورلڈکپ سے بے آبرو ہو کر نکلنا۔ 2024ء میں امریکہ سے منہ کی کھانا اور لیگ راؤنڈ میں ہی بستر بوریا گول کردیا جانا یہ سب کچھ اکٹھا ہو کر چیمپئن ز ٹرافی 2025ء میں سامنے آگیا ہے۔

تبصروں تنقید کے اس شورشرابہ میں سب سے دلچسپ بیان پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا محسوس ہوا ہے اور وہ یہ کہ “پاکستانی ٹیم جیتے یا ہارے وہ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں” اگر وہ یہ بیان نہ بھی دیتے تو پھر بھی پاکستان کے کرکٹ فینز کو پتہ ہے کہ آپ کا ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں تو ٹیم اس بدترین حال کو پہنچی ہے۔ ورنہ آپ تو سرجری کے قائل تھے اور آپ نے سرجری ٹیم کی نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کی قیادت کی کر ڈالی۔ اور نئی سلیکشن کمیٹی میں جنہیں شامل کیا گیا ان میں سے بیشتر تو چلے ہوئے کارتوس تھے۔

محترم محسن نقوی کی سرجری شدہ نئی سلیکشن کمیٹی کی بھی سنا ہے کہ سرجری ہونیوالی ہے لیکن کاش پہلے توجہ کر لی جاتی کہ ہم پروفیشنل اوپننگ جوڑی۔ ریگولر سپن جوڑی کے بغیر اپنے ہوم گراؤنڈ پر چیمپئن ز ٹرافی صرف کھیلنے نہیں بلکہ دفاع کرنے کیلئے جا رہے ہیں۔ تو بس جو نتیجہ نکلا ۔۔ اسے کوئی نوشتہ دیوار کہے یا جو بویا وہ کاٹ لیا کا عنوان دے لیکن یہ حقیقت ہے بلکہ تلخ سہی کہ دفاعی چیمپیئن آف چیمپئن ز ٹرافی2025ء اپنی ہی میزبانی میں اپنے ہی ہوم گراؤنڈز پر ہی چیمپئن ز ٹرافی سے باہر ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں