
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان چیمپئن ز ٹرافی 2025ء دفاع تو نہ کرسکا لیکن یادگار مقابلوں اور فول سکیورٹی انتظامات نے آئی سی سی میگا ایونٹ کو سنہری اور یادگار بنا دیا۔
پاکستان کی میزبانی میں کروائی گئی چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کا فائنل آج 9 فروری کو دوبئی سٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ 8 برس قبل 2017ء میں جب چیمپئن ز ٹرافی کروائی گئی تھی اور پاکستان چیمپئن بنا تھا تو اس وقت مدمقابل بھارت تھا اور اب بھی بھارت فائنل میں پہنچا ہے مگر مدمقابل پاکستان نہیں نیوزی لینڈ ہے ۔ بھارت اس وقت پورے ایونٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم ہے فائنلسٹ نیوزی لینڈ کو
بھی لیگ راؤنڈ میچ میں شکست سے دوچار کر چکی ہے ۔اس قبل پاکستان کو لیگ میچ میں ہرا کر 8 سالہ پرانی شکست کا بدلہ ( فائنل چیمپئن ز ٹرافی 2017ء) چکایا۔ آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں شکست دی ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اِن فائنل
دوسری جانب نیوزی لینڈ اگرچہ لیگ میچ میں بھارت سے ہار چکی ہے لیکن فروری سے اب تک نیوزی لینڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو حوصلہ افزاء ہے چیمپئن ز ٹرافی سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ ملکی سیریز جیتی چیمپئن ز ٹرافی لیگ راؤنڈ میں صرف ایک شکست کھائی ہے۔
بھارت کو ایک بڑا ایڈوانٹیج یہ ہے کہ بھارت نے اپنے سارے میچز ایک ہی میدان دوبئی سٹیڈیم پر کھیلے ہیں اور ہر میچ کے بعد سفر کی صعوبت نہیں اٹھائی ہے۔ اس پر اعتراض ہر ٹیم کی طرف سے ہوتا بھی رہا ہے ۔ اب نیوزی لینڈ کو لیگ میچ کے بعد ایک بار پھر پاکستان سے دوبئی کی طرف فائنل کھیلنے کیلئے پرواز کرنا پڑی ہے ۔
فائنل سے قبل بھارت کے ان فارم بیٹر ویرات کوہلی نے نیٹ پریکٹس سیشن میں معمولی چوٹ کھائی ہے لیکن اب وہ فٹ ہیں نیوزی لینڈ کے اہم ترین باؤلر میٹ ہنری انجرڈ ہوئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مجموعی طور پر پاکستان کی طرف سے تمام انتظامات کو سراہا ہے اور یہ بڑا کریڈٹ ہے جو اگلی بار آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی کا کام آئے گا۔