پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا متفقہ اعلامیہ منظور، دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ، ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ سٹریٹجک اور متفقہ سیاسی عزم پر زور۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے ایک متفقہ اعلامیہ کی منظوری دی ہے جس میں کمیٹی نے دہشت گردی کو اس کی ہمہ قسم شکلوں میں ختم کرنے کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے اور ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے سٹریٹجک اور ایک متفقہ سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لئے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا ہے، کمیٹی نے پروپیگنڈا پھیلانے، اپنے پیروکاروں کو بھرتی کرنے اور حملوں کو مربوط کرنے کے لئے دہشت گرد گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔ م وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کی۔

دہشت گردی کی واضح الفاظ میں مذمت ۔ ریاست کا پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے اور متفقہ سیاسی عزم پر زور۔

پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی واضح الفاظ میں مذمت ۔ ریاست کا پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے اور متفقہ سیاسی عزم پر زور دیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری ، شجاعت اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

نیشنل ایکشن پلان اور عزم استحکام کی حکمت عملی پر فوری عملدرآمد کا عزم۔

کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے سٹریٹجک اور ایک متفقہ سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لئے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیٹی نے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے، لاجسٹک سپورٹ کے انسداد اور دہشت گردی و جرائم کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان اور عزم استحکام کی حکمت عملی پر فوری عملدرآمد پر زور دیا۔کمیٹی نے پروپیگنڈا پھیلانے، اپنے پیروکاروں کو بھرتی کرنے اور حملوں کو مربوط کرنے کے لئے دہشت گرد گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا۔ کمیٹی نے دہشت گردوں کے ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے سدباب کے لئے طریقہ کار وضح کرنے پر بھی زور دیا۔

افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کمیٹی نے ان کی قربانیوں اور ملکی دفاع کے عزم کا اعتراف کیا اور کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دشمن قوتوں کے ساتھ ملی بھگت سے کام کرنے والے کسی بھی ادارے، فرد یا گروہ کو پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

پارلیمانی کمیٹی کا حزب اختلاف کے بعض اراکین کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار۔

پارلیمانی کمیٹی نے حزب اختلاف کے بعض اراکین کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ اس بارے میں مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان، سیاسی قائدین، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، اہم وفاقی وزرائ اور فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ اعلامیہ منظوری کیلئے قومی سلامتی کمیٹی میں پیش کیا جس کی کمیٹی نے متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

  • Related Posts

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ حکومت کا اظہار تشکر ۔ سرکاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    محمد ندیم قیصر…

    پاکستان بیلاروس سربراہان ملاقات میں باہمی مفاہمت کی مختلف یادداشت پر دستخط ۔ تجارت، اقتصادی تعاون کے عزم کا اظہار

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *