پنجاب میں بیوہ کارڈ اور راشن کارڈ کے اجراء کا فیصلہ۔ معدنی شعبہ میں آسان اور قابل عمل سرمایہ کاری منصوبے تیار کرنے کی ہدایت

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پنجاب حکومت نے بیوہ کارڈ اور محدود وسائل کے حامل خاندانوں کیلئے راشن کارڈ کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا ہے دوسری جانب معدنی شعبہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پنجاب حکومت نے بیوہ کارڈ اور راشن کارڈ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس سلسلے میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (پی ایس آئی آر) سروے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے پی ایس آئی آر کی ٹیمیں مرحلہ وار پورے پنجاب کا وزٹ کریں گی۔جس علاقہ کا سروے ہو گا اہلیان علاقہ کو پیشگی اطلاع کی جائے گی۔راشن کارڈ سروے میں اندراج کیلئے تمام اہل خانہ کو اپنے اصل شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم اپنے پاس رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔بیوہ خواتین سے کہا گیا کہ وہ بیوہ کارڈ اندراج کیلئے اپنے شوہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر رکھیں۔حکومت پنجاب کے جاری فلاحی پروگراموں میں اہلیت کیلیے پی ایس آئی آر میں اپنا اندراج یقینی بنائیں۔

معدنی شعبہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسان منصوبے تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا گیا اور پلسر گولڈ پراجیکٹ کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دی گئی۔اس سلسلے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی معدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایٹڈ پروڈیکس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گیراک سالٹ سے ویلیو ایٹڈ مصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں قائد آباد میں سپیشل اکنامک زون کو دس سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے پر بھی غور کیا گیا قائد آباد سپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفرا سٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گاچنیوٹ میں 261 ملین ٹن آئرن کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33 ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے۔

  • Related Posts

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزاء شرکت سے حکومت کے حوصلے بلند۔

    :محمد ندیم قیصر…

    عید کے بعد بجلی بل میں ریلیف ملتے ہی سٹاک ایکس چینج بھی مثبت راہ پر چل پڑی۔ ایک ہی دن میں 18سو پوائنٹس کا اضافہ۔ ایک لاکھ پلس کی نئی بلندترین سطح تک رسائی ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *