بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے۔دریں اثناء دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔امریکی عہدیدار کا حوالہ ایک بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کی بنیاد پر دیا گیا ہے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ ج10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ۔ مگر مداخلت نہیں کرسکتے، توقع ہے کہ ایٹمی جنگ نہیں ہوگی: امریکہ

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ کسی ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا کوئی سروکار نہ ہو۔ایک چینل کو ایک انٹرویو میں انھوں کہا کہ ’ہم دونوں ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کر سکتے، البتہ امریکہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے۔امریکی صلاحیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکہ پاک بھارت تناؤ کم کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ ’انڈیا نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے، پاک بھارت جنگ ایٹمی جنگ نہیں بننی چاہیے، اگرایسا ہوا توبہت نقصان ہوگا۔امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ امریکہ بھارت کو ہتھیار ڈالنے کے لئے نہیں کہہ سکتا۔ ہم پاکستانیوں کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع کو جلد حل ہونا چاہیے، امریکہ کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع پر تشویش ہے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ ’سفارتی ذرائع سے ہماری امید اور توقع یہ ہے فی الحال ایسا لگ نہیں رہا کہ پاک بھارت جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ ہوا۔وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، امریکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ مارکو روبیو نے پاکستان اور انڈیا دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان اور بھارت باہمی رابطوں کے ذریعے کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق کہا ہے کہ ’دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے رکنے چاہیں۔سوال جواب سیشن میں انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان اور انڈیا پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ ثالثی سے متعلق ایک سوال پر انھوں نے تصدیق یا تردید کیے بغیر کہا کہ ’جس وقت ایسے اقدامات کیے جا رہے ہوں، معاملہ میڈیا پر نہیں لانا چاہیے۔‘ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطہ کیا ہے اور مارکو روبیو نے زور دیا کہ تنازع مزید نہ پھیلے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان چاہتا ہے انڈیا پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔‘ ان کے مطابق ’ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہم اس متعلق ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔‘پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع کئی دہائیوں سے جاری ہے، امریکہ سے پاکستان اور انڈیا تنازع کے حل کے لیے جو بھی ممکن ہواکرے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’جنگ نہیں ہونی چاہیے، جنگ اور تشدد کا راستہ کسی مسئلے کا حل نہیں، سفارتکاری بہترین حل ہے۔ٹیمی بروس نے اپڈیٹ کیا کہ امریکہ پاکستان اور انڈیا کے رہنماؤں سے دو ہفتوں سے رابطے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان رابطوں میں ہونے والی گفتگو اور امریکہ کی طرف سے دونوں ممالک کے لیے پیغامات کی تفصیلات یہاں بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ۔ دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر پاکستانی مؤقف کی مؤثر گونج۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر پاکستانی مؤقف کی مؤثر گونج سنائی دے رہی ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹس چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک کمزور بنیاد پر غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ جارحیت کا مظاہرہ کیا تاہم بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ ایک قدم آگے رہا۔اس حقیقت کو دنیا جان چکی ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر پاکستانی ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش کرنے یا غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے کا انتخاب نہیں کیا ہے، بھارت کا یہ عمل اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ یہ اس کا پہلے سے سوچی سمجھی جارحیت کا جنون ہے۔یہ حقیقت بھی بھارت کی رسوائی کا باعث بنی ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملے شہری اہداف پر کیے گئے، پاکستان نے اپنے دفاع میں ذمہ داری اور جارحانہ انداز میں جواب دیا اور ہندوستانی فضائیہ کے اثاثوں کو تباہ کیا، جس میں 3 پائلٹس کا نقصان بھی شامل ہے، یہ دشمن کی جدید ترین ٹیکنالوجیز/ پلیٹ فارمز کے خلاف ایک بے مثال کامیابی ہے جس کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے۔ تقریباً پچاس ہندوستانی فوجی مارے گئے ہیں، جن میں پوسٹوں، بٹالین ہیڈ کوارٹرز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر انتہائی موثر حملے شامل ہیں، نقصانات کو تسلیم کرنے سے ہندوستانی انکار ان کی ناکامیوں کو دبانے کی تاریخ کے پیش نظر قابل فہم ہے۔

 بھارت نے اپنے پائلٹ ابھی نندن کو اپنا طیارہ کھونے اور امریکہ کی تصدیق کے باوجود ویر چکر ایوارڈ سے نوازا۔

 بھارت نے اپنے پائلٹ ابھینندن کو اپنا طیارہ کھونے اور امریکہ کی تصدیق کے باوجود ویر چکر ایوارڈ سے نوازا۔سات مئی کی صبح شکست تسلیم کرنے کے باوجود 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے 3 قسم کے اہداف پر ڈرون حملے شروع کر دیئے، پہلے نمبر پر بھارت نے اپنے ہی ملک میں سکھوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا تاکہ اسے سکھوں پر پاکستانی حملے کے طور پر پیش کریں جسے اختلاف رائے کے بیج بونے کے منصوبے کے طور پر استعمال نہ کیا جا سکا۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تیسرے نمبر پر مایوسی کا احساس پیدا کرنے کے لیے سویلینز کو نشانہ بنایا گیا مگر پاکستان نے ایک بار پھر ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا بھرپور جواب دیا ہے۔اب تک پاکستان نے پورے پاکستان میں 25 بھارتی (اسرائیلی ساختہ) ڈرون مار گرائے ہیں، یہ بھی واضح رہے کہ ڈرون اڑنا معمول کی بات ہے لیکن اسے مار گرانا غیر معمولی ہے اور یہ پاکستان کی دفاعی افواج کا بہت بڑا کریڈٹ ہے۔سوشل میڈیا پر یہ نشان دہی بھی کی گئی ہے کہ بھارت 6 اور 7 مئی کی رات کو ہونے والے بڑے نقصان کی وجہ سے مایوس ہے، اس لیے پی اے ایف کے ذریعے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان کو پہلگام کے بعد سے پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے میں 2 ہفتے لگے، پاکستان اس بڑھتی ہوئی جنگ کا جواب دے گا اور قوم کی امنگوں کے مطابق اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر ایسا کرے گا، قوم کو اپنی دفاعی افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرنے کی ضرورت ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان بہت بڑی ڈس انفارمیشن مہمات شروع کر رہا ہے جس کا مقصد ہماری عوام کے حوصلے اور اعتماد کو منفی طور پر متاثر کرنا ہے، ہمیں ضروری تصدیق کے بعد ہی معلومات کو دیکھنے اور شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

  • Related Posts

    پنڈی سٹیڈیم کو نشانہ بنانے کا بھارت کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ایچ بی ایل پی ایس ایل متحدہ عرب امارات میں منتقل۔

    :محمد ندیم قیصر…

    آزاد جموں کشمیر میں ’ارلی وارننگ سسٹم‘ فعال۔سائرن کی آواز سنتے ہی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *