ویمن یونیورسٹی ملتان میں آپریشن ”بنیان المرصوص “کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا۔ سوئی نادرن گیس ملتان میں مٹھائی تقسیم

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ویمن یونیورسٹی ملتان میں آپریشن ”بنیان المرصوص “کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا ترجمان کے مطابق بھارت کےخلاف کامیابی پر جیت کا جشن منانے کیلئے اور پاک افواج سے بھرپور یکجہتی کر تے ہوئے ویمن یونیورسٹی میں یوم تشکر منایاگیا اور ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید نے نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے ہیں بھارت اب پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا انہوں نے کہا کہ بھارت کا ماضی دیکھا جائے تو اس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا اس لئے پاکستان کی افواج اور پاکستانی قوم ہر لمحے انہیں منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی ہے ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح ہماری مسلح افواج نے انتہائی مہارت سے دشمن کو چاروں شانے چت کیا پاکستان کی بری فوج،پاک فضائیہ،پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ریلی میں اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے ساتھ، ایک قوم۔ ایک جذبہ۔سوئی ناردرن گیس ملتان ڈسٹری بیوشن کے زیرِ اہتمام مٹھائی تقسیم ۔

پاک فوج کے ساتھ، ایک قوم۔ ایک جذبہ کے بینر تلے سوئی ناردرن گیس ملتان ڈسٹری بیوشن کے زیرِ اہتمام مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ جنرل منیجر احمد جواد خاکوانی اور چیف انجینئر بنیامین شاہد کی قیادت میں پوری ٹیم نے پاک فوج کے ایک اور کامیاب اور جرات مندانہ آپریشن بنیان المرصوص کو پاکستان فوج کی عظیم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ تقریب صرف خوشی کا اظہار نہیں، بلکہ قوم کے بہادر بیٹوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرنے کا ایک عمل تھا۔افواجِ پاکستان نہ صرف ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، بلکہ امن، عزم، قربانی اور استقلال کی جیتی جاگتی علامت بھی ہے۔ہمیں فخر ہے اپنی فوج پر۔ان کی قربانیاں، ان کا حوصلہ، ان کا جذبہ – ہمارے کل کو محفوظ بنانے کی ضمانت ہیں۔ پوری ٹیم دل سے، دعا سے، جذبے سےان کے ساتھ کھڑی ہے ۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بھی لگائےگئے۔

  • Related Posts

    آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور جمعہ مبارک کو سجدہ شکر ادائیگی کا اعلان ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    مشن بنیان المرصوص کی بدولت افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت کا دنیا بھر میں اعتراف اور مثبت سماجی اثرات۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *