
:محمد ندیم قیصر
:تفصیلات
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ٹور کے شیڈول کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا۔ محمد رضوان اور شاہین آفریدی ڈراپ کردیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان سیریز کی بحالی میں دونوں بورڈز سربراہان کا اکردار اہمیت کا حامل رہا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔ تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کے حوالے ۔ شاداب خان نائب برقرار ۔
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کے حوالے ۔ شاداب خان نائب کپتان برقرار رہیں گے۔سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔
بھارت کی مسلط کردہ جارحیت سے ملتوی پاک بنگلہ دیش سیریز دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان کامیاب مذاکرات سے بحال ہو سکی۔
بھارت کی مسلط کردہ جارحیت سے ملتوی پاک بنگلہ دیش سیریز دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان کامیاب مذاکرات سے بحال ہو سکی اور متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ تاہم میچز کی تعداد پانچ سے کم کرکے تین کردی گئی فیصل آباد وینیو بھی ڈراپ کردیا گیا اور تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ۔مذکرات کے حوالے سے اپڈیٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر کے درمیان طویل ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوابنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے تشکر کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم العابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوا۔بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دریں اثناء دونوں ممالک کے ٹی 20 سیریز کی بحالی پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیریز پاکستان میں حالات معمول پر ہونے کی بھی علامت ہے۔