ڈسٹرکٹ بار ملتان کے انتخابات مکمل ۔ جاوید علی ڈوگر صدر ۔ ملک عدنان احمد جنرل سیکرٹری منتخب

سدرہ فاروق (ملتان)

:تفصیلات

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان وکلاء کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا گیا جس کے مطابق صدارت کی نشست پر جاوید علی ڈوگر 1106 ووٹ حاصل کر کے نئے صدر منتخب ہوگئے. صدارت کی نشست پر مدمقابل امیدوار سیدہ بشریٰ نقوی 819 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں ۔صدارتی نشست پر افضل بشیر انصاری نے 314 ووٹ حاصل کیے۔ صدارتی امیدوار جاوید اقبال اوجلہ 16 ووٹ حاصل کیے۔

خالد بلوچ کو نائب صدر چن لیا گیا۔

نائب صدر کی سیٹ پر خالد بلوچ 1081 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے نائب صدر کی نشست پر الیکشن لڑنے والے دیگر امیدواروں میں سے چوہدری محمد نعیم 642 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے نائب صدر کی نشست پر ندیم عباس بخاری نے 312 ووٹ اور شمشاد الحق رانا نے 261 ووٹ حاصل کیے۔

ملک عدنان احمد جنرل سیکرٹری منتخب

جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر ملک عدنان احمد 1228 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جنرل سیکرٹری کی نشست پر چوہدری افضل شاہد سندھو نے 915 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہےجنرل سیکرٹری کی نشت پر رائے محمد اجمل کھرل نے 226 ووٹ حاصل کئے۔

جلال آرائیں فنانس اور رانا شاہد نسیم لائبریری سیکرٹری منتخب ۔حبیب الرحمان قریشی آڈیٹر بن گئے۔

ڈسٹرکٹ بار ملتان کی فنانس سیکرٹری کی نشست جلال آرائیں نے جیت لی۔ ملک جلال آرائیں 1354 ووٹ حاصل کیے ۔ مدمقابل فنانس سیکرٹری امیدوار رؤف خان ملیزئی کو 986 ووٹ مل پائے۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا شاہد نسیم کامیاب ہوگئے آڈیٹر کی نشست پر ملک اکمل سندیلہ 1127 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے۔

آڈیٹر کی نشست پر حبیب الرحمان قریشی 922 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور جان محمد 279 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب عہدیداروں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وہ وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  • Related Posts

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ حکومت کا اظہار تشکر ۔ سرکاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    محمد ندیم قیصر…

    پاکستان بیلاروس سربراہان ملاقات میں باہمی مفاہمت کی مختلف یادداشت پر دستخط ۔ تجارت، اقتصادی تعاون کے عزم کا اظہار

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *