وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ایرانی سفارت خانہ کا دورہ. اسرائیلی جارحیت میں شہداء پر اظہارِ تعزیت ۔

:محمد ندیم قیصر

:تفصیلات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفارت خانے کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے ۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے.سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینئر ارکان نے نے وزیر اعظم اور وفد کو خوش آمدید کہا۔وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایرانی قوم کی استقامت اور حوصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ایران کو پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر عزت مآب آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےمزید کہا کہ پاکستان اور ایران اسلام کے عظیم رشتے سے جڑے ہیں۔

  • Related Posts

    بھارت کو سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ثالثی کارروائی روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں: ثالثی عدالت کا فیصلہ، پاکستان کا خیرمقدم۔

    :محمد ندیم قیصر/عبدالسلام…

    اسرائیل ایران جنگ میں امریکہ کی انٹری کے بعد بندش کا اعلان۔ ایران نے فتح کا اعلان کر دیا۔ امریکہ کے ساتھ ممکنہ بات چیت کی ایران نے تصدیق نہیں کی ۔

        :محمد…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *