بلند شرح سود، ظالمانہ ٹیکس، اور غیر حقیقت پسندانہ پالیسیاں کاروبار کی بقا کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:میاں بختاور تنویر شیخ.

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

میاں بختاور تنویر شیخ، صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایم سی سی آئی) نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 30 جولائی 2025 کو متوقع مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر 6 فیصد تک کم کیا جائے تاکہ ملکی معیشت کو مزید بگاڑ سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں افراطِ زر کی شرح کم ہو کر 4 فیصد، اور کنزیومر پرائس انڈیکس محض 0.3 فیصد پر آ چکا ہے، مگر اس کے باوجود پالیسی ریٹ ایک غیر مناسب سطح یعنی 11 فیصد پر برقرار ہے۔جو کسی بھی طور پر صنعتی و تجارتی شعبے کے حق میں نہیں ہے۔

میاں بختاور تنویر شیخ نے نشاندہی کی کہ شرح سود میں کمی سے صنعتی پہیہ دوبارہ چل سکے گا برآمدات عالمی منڈی میں مسابقتی ہو سکیں گی، نجی سرمایہ کاری بڑھے گی، اور حکومت کو قرضوں پر سود کی مد میں 3.5 ٹریلین روپے کی بچت ممکن ہو گی۔

پنجاب حکومت کی نئی لیبر پالیسی سےسنگین خطرہ۔

انہوں نے پنجاب حکومت کی نئی لیبر پالیسی کو بھی ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ہونگی اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ ان تمام چیلنجزکے تناظر میں پاکستان میں کاروبار جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ ایسے حالات میں سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں نمایاں کمی معاشی بقا اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے حکومتِ وقت اور پالیسی ساز اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بزنس فرینڈلی پالیسیاں ترتیب دیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کریں، اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔ بصورتِ دیگر، معیشت مزید جمود کا شکار ہو سکتی ہے۔
صدر ایم سی سی آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ صرف بلند شرح سود ہی معیشت کے لیے خطرہ نہیں، بلکہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 26-2025ء میں نافذ کردہ ظالمانہ ٹیکس پالیسیوں نے ملک بھر کے چھوٹے بڑے تمام کاروباروں کو شدید متاثر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک گیر سطح پر کاروباری برادری احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہے۔

  • Related Posts

    أم کی بقاء کیلئے سرائیکستان مینگو کانفرنس کا اعلان:ظہور دھریجہ، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ اور شریف خان لاشاری کی پریس کانفرنس

    : محمد ندیم…

    پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *