
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ایپکا یونٹ ڈی سی آفس ملتان کے سالانہ انتخابات برائے 27ـ2025ء کیلئے الیکشن کمشنر نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ الیکشن کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 28جولائی 2025ء تک کسی بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات موصول نہ ہونے کے باعث اتفاق گروپ اور شاہین گروپ کے متفقہ امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ صدر کی نشست کیلئے اتفاق گروپ کے قیصر عباس خان جبکہ شاہین گروپ کے سید محمد اعظم زیدی مدمقابل ہیں۔ اسی طرح دیگر اہم نشستوں پر درج ذیل امیدوار نائب صدر (اوّل) رانا محمد آصف اتفاق گروپ، فرقان ملک شاہین گروپ، نائب صدر (دوم) شاہد رضا اتفاق گروپ، بابر حسین شاہین گروپ، جونیئر نائب صدر (اوّل) عبدالعزیز کنول اتفاق گروپ، عطاء اللہ شاہ شاہین گروپ، جونیئر نائب صدر (دوم) محمد حذیر قریشی اتفاق گروپ، محمد شاہد بلوچ شاہین گروپ، جنرل سیکرٹری سید طاہر عباس شاہ اتفاق گروپ، سید محمد سلیم رضا نقوی شاہین گروپ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک کامران احمد اتفاق گروپ، خالد رفیق شاہین گروپ، فنانس سیکرٹری اشتیاق علی اعوان اتفاق گروپ، ذیشان شاہ قریشی شاہین گروپ، پریس سیکرٹری عاقب جاوید اتفاق گروپ، زین العابدین پراچہ شاہین گروپ، ڈپٹی پریس سیکرٹری انور علی اتفاق گروپ، جاوید شافی شاہین گروپ، آفس سیکرٹری محمد سہیل اتفاق گروپ، عمر دراز شاہین گروپ، ڈپٹی آفس سیکرٹری بہروز شفیق اتفاق گروپ، ایم طارق سلطان شاہین گروپ مدمقابل ہیں۔
ایپکانتخابات 28اگست 2025ء کو منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایپکا انتخابات 28اگست 2025ء کو منعقد ہوں گے۔ دوسری طرف اتفاق گروپ نے باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں قیصر عباس خان کی سرپرستی اور سید طاہر عباس شاہ کی قیادت میں اے سی صدر آفس اور اے سی سٹی آفس کا دورہ کیا گیا جہاں ایپکا ملازمین نے بھرپور تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔ انتخابی مہم کے دوران اتفاق گروپ کے صدارتی امیدوار قیصر عباس خان اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری طاہر عباس شاہ کی ظفر اللہ خان (ڈسٹرکٹ ناظر)، محمد اسلم (سپرنٹنڈنٹ) اور فہیم اقبال بھٹی (اسٹیبلشمنٹ اسسٹنٹ) نے دستار بندی بھی کروائی ۔ اتفاق گروپ کے قائدین نے ملازمین کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ ایپکا ملازمین کے مفادات کے تحفظ کیلئے انتہائی پرعزم ہیں۔