
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
سوکھے سرائیکی ترجمہ والا قرآن شریف کی أج ملتان میں رونمائی تقریب ہو گی قرآن مجید کا کا یہ سرائیکی ترجمہ معروف سرائیکی سکالر پروفیسر دلشاد کلانچوی مرحوم کا ہے ۔ پہلی بار اشاعت 20 برس پہلے کی گئی تھی اور اب دوبارہ اشاعت کے نیک کام کی سعادت سرائیکستان قومی کونسل کے حصہ میں أئی ہے ۔اس حوالے سے سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے بتایا کہ
آسان سرائیکی ترجمہ والے قرآن مجید کی تقریب رونمائی 2اگست ہفتہ کو شام 6 بجے ملتان پریس کلب میں ہو گی ظہور دھریجہ نے کہا کہ ہم نے سرائیکی زبان و ادب کے فروغ کے لیے ہزاروں سرائیکی کتابیں شائع کی ہیں مگر سرائیکی ترجمے والے قرآن مجید کی اشاعت پر سب سے زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کا ترجمہ معروف سرائیکی سکالر پروفیسر دلشاد کلانچوی مرحوم کا ہے، ہم نے اشاعت مکرر کے طور پر شائع کیاکہ قرآن مجید کے سرائیکی تراجم بہت ہوئے مگر آج وہ نایاب ہیں، اسی ضرورت کے پیش نظر آسان سرائیکی ترجمے والے قرآن مجید کو دوبارہ شائع کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قرآن مجید میں ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل قرآن مجید کے سرائیکی تراجم کی تاریخ لکھی ہے اور قرآن مجید کے سرائیکی تراجم کے بہت سے ایسے گوشے جو کہ سرائیکی سکالروں کی نظر سے اوجھل تھے اب سامنے آئے ہیں۔
ظہور دھریجہ نے مزید کہا کہ اللہ کی آخری کتاب قرآن مجید أخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر اس یقین کامل پیغام کے ساتھ نازل فرمائی گئی کہ قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے براہ راست خود اپنے ذمہ لی ہے اس لیے اللہ تعالیٰ کے خاص کرم سے قرأن مجید کے دنیا کی لاتعداد زبانوں میں صدیوں سے تراجم کیے گئے ہیں اور آج ہمیں بھی یہ سعادت حاصل ہورہی ہے کہ ہم نے نامور سرائیکی سکالر محترم دلشاد کلانچوی کے سوکھے سرائیکی ترجمے والا قرآن شریف کی اشاعت مکرر میں اپنا حصہ شامل کیا ہے