ویمن یونیورسٹی ملتان میں 4سوکلو واٹ کا دوسرا سولر پراجیکٹ مکمل، تین کروڑ سے زائد کی لاگت ۔بجلی بل میں اڑھائی کروڑ روپے کی سالانہ بچت

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ویمن یونیورسٹی ملتان میں 4سوکلو واٹ کا دوسرا سولر پراجیکٹ مکمل، تین کروڑ سے زائد کی لاگت ۔بجلی بل میں اڑھائی کروڑ روپے کی سالانہ بچت کا اندازہ بتایا گیا ہے۔ویمن یونیورسٹی ملتان میں 4سوکلو واٹ کا ایک اور سولر پراجیکٹ مکمل ہوگیا ، تین کروڑ سے زائد لاگت آئی ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان گرین انرجی کو فروغ دیتے ہوئے دوسرا سولر پراجیکٹ مکمل کرلیاگیا اس سے قبل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے دو رمیں بھی ایک پراجیکٹ مکمل کیاگیا تھا یہ پراجیکٹ بھی محکمہ توانائی، پنجاب حکومت اور پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے تعاون سے سولرائزیشن کا عمل مکمل کیا گیا متی تل کیمپس میں پراجیکٹ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا اس موقع پر چیف انجینئر اسدعلی بھٹہ نے بریفنگ میں بتایا کہ 400 کلو واٹ کا جدید سولر سسٹم نصب کیاگیا ہے جس پرتین کروڑ 21لاکھ 70ہزار روپے لاگت آئی ہے بجلی کے بلوں کی مد میں یونیورسٹی کو دو سے اڑھائی کروڑ سالانہ بچت ہوگی ا س پراجیکٹ کے ایم او یو کے تحت ہو گیا۔ اس سلسلے میں دونوں کیمپس میں 400 کلو واٹ کا گرڈ لگایا گیا ہے۔ متیتال کیمپس اور کیچری کیمپس میں دو گرڈ نصب ہیں، یونیورسٹی روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 1600 یونٹس پیدا کرے گی 20 سال تک 13 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خریدی جائے گی جس کے بعد یہ سسٹم یونیورسٹی کی ملکیت بن جائے گا۔

گرین انرجی پر منتقلی خوش آئند٬ یونیورسٹی کیلئے معاشی سپورٹ کا باعث

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہناتھا کہ یونیورسٹی کاگرین انرجی پر منتقل ہونا خوش آئند ہے جو یونیورسٹی کو معاشی سپورٹ بھی کرے گا یونیورسٹی کو بجلی کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور اضافی بجلی بھی دستیاب ہوگی ایسے وقت میں جب تمام یونیورسٹیاں معاشی مسائل کا شکار ہیں ویمن یونیورسٹی نے ترقی کی ایک اور راہ کو دریافت کیا ہے جبکہ گرین انرجی سے ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، یونیورسٹی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر کیا جائے گا تقریب میں ڈاکٹر سارہ مصدق، انجینئر عدنان، سینئر فیکلٹی ممبران اور سٹاف ممبران موجود تھے۔

  • Related Posts

    چینی زبان چائنہ میں سیکھنے کیلئے ویمن یونیورسٹی ملتان کی آٹھ طالبات منتخب

    : محمد ندیم…

    یہ أم کی عام نہیں خاص نمائش: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا مینگو فیسٹول توجہ کا مرکز ٬شہر و دیہات سے عوام امڈ آئی

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *