
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاک فوج کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی ٬ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ٬ خواتین یونیورسٹی ٬ پاکستان پوسٹ٬ اور میوزیم ڈیپارٹمنٹ نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سیمینار کا انعقاد کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے، بھارت کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کے جابرانہ اقدامات خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر پر سمینار ٬ بھارتی مظالم کی شدید مذمت
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر پر سمینار میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔
سیمینار میں مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں ،صحافیوں ، اساتذہ، اور ریڈیو پروفیشنلز نے شرکت کی ، سیمنار سے خطاب کرتے ہوۓ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا اور کہا کہ کشمیر عوام کی جہدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں سیمنار میں شریک شرکاء نے کہا بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے پورے خطے کو جیل میں تبدیل کردیا ہے جو عالمئ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور عالمی سطح پر کشمیر کے مسلے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے سیمنار میں شریک شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراددادوں پر عمل درآمد کو یقینی بناۓ اور کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دلانے کے لیے عملئ اقدامات کرۓ ۰سمینار کے اختتام پر شہداۓ کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا پاکستان کشمیری عوام سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۰ سمینار میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کےشعبہ پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم محبوب، سینئر صحافی شوکت اشفاق، ظہور احمد دھریجہ، قاضی افتخار، ریڈیو پاکستان ملتان کی سینئر پروڈیوسر نسرین فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی عظمیٰ افضل ،پی آئی ڈی ملتان کی انچارج صدف زہرا، ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر قمر ہاشمی ، احمد رضا اور دیگر شخصیات نے شرکت کئ
خواتین یونیورسٹی ملتان میں یوم استحصال کشمیر ریلی
دی ویمن یونیورسٹی میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں واک اور تقریب منعقد کی گئی ترجمان کے مطابق ملک بھر کی طرح ویمن یونیورسٹی میں بھی یوم استحصال کشمیر اس عزم کے ساتھ منایاگیا کہ کشمیر بنے گا پاکستان تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر کلثوم پراچہ تھیں انہوں نے کہا کہ یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کردیا تھا5 اگست 2019ء سے اب تک 11سو سے زائد املاک نذر آتش اور 21 ہزار سے زائد کشمیری جیل میں قید کردیے گئے ۔بھارت آزادی کے بعد سے خود کو سیکولر ملک کے طور پر پیش کرتا رہا ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ سے ایک ہندو ملک رہا ہے موجودہ صورتحال میں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہ صرف ختم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے انسانی حقوق اور خطے کے امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے عالمی برادری اور مسلم ممالک کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں اور ان کی مدد کریں بعدازں واک کی گئی طالبات او ر فیکلٹی ممبران نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے ۔
جنرل پوسٹ آفس ملتان میں بھارتی استحصال کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی
جنرل پوسٹ آفس ملتان میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے مختلف جگہوں پر بینر آویزاں کیے گئے اور ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا اس ریلی میں ملتان جی پی او اور شہر کے مختلف ڈاکخانوں کے ملازمین نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے. محمد ابو بکر خان چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او اور محمد اسحاق بلوچ سینئر پوسٹ ماسٹر نے کہا بھارتی حکومت نے پانچ اگست 2019 ءکو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ لیکن مظلوم کشمیری عوام اپنی آزادی کے حق کے لیے سینہ سپر ہیں. بھارتی حکومت نے آزادی کے حق کی آواز بلند کرنے والے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کر کے عالمی دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق خود ارادیت کے حوالے سے کشمیریوں کو اپنی مرضی سے کسی بھی حکومت کے ساتھ الحاق کا حق ہے اور کشمیری 78 سالوں سے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بلند کیے ہوئے ہیں۔ عصر حاضر میں اس امر کی ضرورت ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اپنا غاصبانہ رویہ ترک کرے کشمیریوں پر مظالم بند کرے اور انہیں آزادی کا حق دے۔ مقررین نے ملک کی حفاظت کے لیے فوج کے کردار کو بھی سراہا. ملٹری چیف جنرل آصف منیر اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ملک میں جہاں پاکستان ایک محفوظ عالمی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے وہاں ملکی خارجہ واقتصادی پالیسی درست سمت کی طرف رواں دواں ہے. جس کی وجہ سے عوام کو سکھ کا سانس ملا ہے. اس موقع پر عبدالرؤف خان منیجر ایکسپریس پوسٹ، وسیم عباس سینئر پوسٹ ماسٹر، محمد اسحاق گجر اکاؤنٹس افیسر، محمد حنیف خان، محمد مظہر ، فرخ فرید، عون محمد خان، ملک عباس، علی حسین بلوچ اور ندیم خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا ریلی میں پوسٹ مین، کلیریکل سٹاف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
پانچ اگست 2019ء ظلم وبربریت کا ایک اور بھیانک باب: بہاولپور میں بھی حریت پسند کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے کہا ہے کہ اہل کشمیر 5 اگست کے غیر قانونی و غاصبانہ تسلط کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارت کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہےجو پوری دنیا کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔ بھارت نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے کشمیریوں کی شناخت اور ان کی خود مختاری پر وار کیا تاہم کشمیریوں کے حوصلے بلند اور ارادے غیر متزلزل ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کرنے کے بھارت کے غیر قانونی، غیر آئینی و غیر اخلاقی عمل کے خلاف ریلی کی قیادت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے حریت پسند کشمیریوں پر 5 اگست 2019ء سے ظلم و بربریت کا ایک اور بھیانک دور شروع ہوا جسے آج چھ برس مکمل ہو گئے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کے تشخص کو مٹانے کی بھارت کی ہر کوشش ناکام ہو چکی ہیں۔ افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ محمد زبیر ربانی کی قیادت میں میوزیم سے شروع ہونے والی یہ ریلی ڈی سی چوک پر بڑے اجتماع میں شامل ہوئی۔ریلی میں میوزیم سٹاف نے شرکت کی اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔