165

چینی زبان چائنہ میں سیکھنے کیلئے ویمن یونیورسٹی ملتان کی آٹھ طالبات منتخب

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ویمن یونیورسٹی کی 8 طالبات چینی زبان سیکھنے کےلئے چائنہ جائیں گی ، ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان اور سینیانگ نارمل یونیورسٹی چین کے درمیان ہونے والے ایم او یو کے تحت ویمن یونیورسٹی کی 8طالبات سینیانگ نارمل یونیورسٹی میں تین ماہ کے تربیتی کورس کےلئے سلیکٹ ہوگئیں جو آئندہ ماہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میںچین روانہ ہوں گی ان طالبات کو رخصت کرنے کےلئے تقریب کا اہتمام کیاگیا  ۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں  ۔ مہمانوں میں ڈاکٹر ملیکہ رانی، رجسٹرار،پروفیسر ڈاکٹر عابد علی، شینیانگ نارمل یونیورسٹی، چین ،ڈاکٹر ثمینہ شبیر، فوکل پرسن سکالر شپ پروگرام شامل  تھیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد علی نے کہا کہ شین یانگ نارمل یونیورسٹی ایک جامع یونیورسٹی ہے جو چین کے صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شینیانگ میں واقع ہے۔ یہ یونیورسٹی 1951ء میں قائم ہوئی تھی اور بعد میں اس یونیورسٹی کو چین میں اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم ادارہ کا درجہ مل گیا۔یونیورسٹی مختلف شعبوں جیسے کہ تعلیم، سائنس، انجینئرنگ، نظم و نسق اور فنون میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ پروگرام پیش کرتی ہے ان طالبات کی چین آمد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ دونوں ممالک میں ثقافتی رشتے اور مضبوط ہوسکیں۔

چینی زبان اور ثقافت غیر ملکی طلباء میں تیزی سے مقبول

وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اچھے ہیں دونوں ممالک نہ صرف معاشی بلکہ اقتصادی، اسلحہ اور توانائی میں ایک دوسرے کا تعاون کرتے رہے ہیں اب یہ تعلق بڑھ کر ثقافتی اور علمی تعاون میں بدل گیا دونوں ممالک اپنی کلچر کے فروغ کےلئے متحرک ہیں دونوں ملکوں کے درمیان خلوص،محبت اور جذبہ خیر سگالی ہمیشہ کی طرح تروتازہ ہے اور حالات جیسے بھی ہوں، پاکستان اور چین میں کوئی بھی حکومت برسراقتدار ہو‘ اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان خوشگوار ،دوستانہ اور قریبی تعلقات کبھی متاثر نہیں ہوتے چین دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک اور ایک بڑا اقتصادی اور ثقافتی پاور ہاؤس ہے۔ اس طرح، یہ چینی زبان اور ثقافت سیکھنے کے خواہاں غیر ملکی طلباء کے لیے تیزی سے مقبول مقام بن گیا ہے۔ چین میں چینی زبان سیکھنے کے خواہشمند بین الاقوامی طلباء کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کے لیے، چینی حکومت خاص طور پر چینی زبان سیکھنے والوں کے لیے اسکالرشپ کے مختلف مواقع فراہم کرتی ہے۔ یہ وظائف ٹیوشن، رہائش اور رہنے کے اخراجات کے لیے مالی مدد فراہم کر سکتے ہیں، جس سے بین الاقوامی طلباء کے لیے چین میں اپنی زبان کی تعلیم حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہےپاکستان کی کئی یونیورسٹیوں میں چینی زبان سیکھنے کے پروگرام دستیاب ہیں ان پروگراموں میں عام طور پر چینی زبان کی بنیادی باتیں، گرامر، تحریر، اور ثقافت شامل ہوتی ہے۔چینی یونیورسٹیوں میں، چینی زبان ایک لازمی کورس کے طور پر بھی پڑھائی جاتی ہے جنوبی پنجاب میں زکریا یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی چینی زبان کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ہمیں یقین ہے ہماری طالبات چین میں بھی اس سنہری موقع سے بھرپور استفادہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں