
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےبرطانوی جریدے “دی اکنامسٹ” کو خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت نے فوجی کارروائی کی تو ہم اِس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے ،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت، معرکہ حق کے بعد کئے جانے والے سیاسی تجزیئے کو مسترد کر دیا۔ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں، کوئی فوجی کارروائی ہوئی تو ردعمل میں شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل کی صدر بننے کی خبروں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاکستان کے صدر بننے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ اس طرح کی قیاس آرائیاں حقائق کے منافی ہیں اور ان کا مقصد عوام میں کنفیوژن پیدا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت جاری رکھے گا۔