عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما زخمی، ہسپتال پہنچ گئی

جمائما گولڈ سمتھ کو نئے سال کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا، جنوبی افریقہ میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئی

گوہر رحمان شیخ
ڈیجیٹل ہیڈ ایس جی نیوز

:تفصیلات

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما جو علیحدگی کے بعد اپنے دو بچوں کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔ عمران خان سے علیحدگی کے باوجود ہمیشہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں خبروں میں رہتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نئے سال کا جشن منانے اور چھٹیاں گزارنے کے لیے اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہوئی تھی جہاں ان کے ساتھ ایک حادثہ پیش ایا جمائمہ گولڈ سمیت جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ہائکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئیں، حادثے کے فوری بعد جمائمہ گولڈ سمتھ کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد بھی دی گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق جمائمہ کی حالت اب بہتر ہے تہم اس حادثے کے باعث جمائمہ گولڈ سمتھ کے پاؤں اور ٹخنوں پر چوٹے ائی ہے 50 سالہ جمائمہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی جس پر انہیں ویل چیئر پر اپنے زخمی پاؤں اور ٹخنے کے خصوصی بوٹ پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے اس کے ساتھ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جنوبی افریقہ کے پہاڑوں پر ہائیکنگ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو نئی سال کے پیغامات بھی جاری کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ 2022 میں بھی لندن میں سکیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئی تھی اس حادثے میں ان کی ناک اور مائیں انکھ کے نچلے حصے میں شدید زخم ائے تھے ۔جس کے بعد وہ کافی دنوں تک ہسپتال میں زیر علاج بھی رہی تھیں۔

  • Related Posts

    بھارت پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا الجزیرہ چینل کو انٹرویو

    : محمد ندیم…

    بھارتی فوج کی ذلت و رسوائی کے کھلم کھلا تماشہ کے بعد اب بھارتی حکومت کا بھی آپریشن سندور میں ناکامی کا کھلے عام اعتراف ۔ 

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *