ویمن یونیورسٹی ملتان کی ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفیسر انعم زہرا قریشی فوکل پرسن پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا تعینات

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ویمن یونیورسٹی ملتان کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور پبلک ریلیشنز آفیسر انعم زہرا کو نئی ذمہ داریاں دے دی گئیں تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفیسر انعم زہرا قریشی کو فوکل پرسن پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا تعینات کردیا اور ان کو فوری طور پر چارج سنبھال کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے انعم زہرا 2015سے ویمن یونیورسٹی میں ترجمان کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہی ہیں یونیورسٹی کی امیج بلڈنگ, نیوز لیٹر اور پبلیشنگ میں عمدہ کارکردگی پر یہ ذمےداری دی گئی ہے۔

انعم زہرا قریشی نے اس بات کا اعادہ کیا ہےکہ یونیورسٹی کی ساکھ امیج بلڈنگ اور ایونٹس کی کوریج میڈیا کو درپیش مسائل کو دور کرنے کیلئے یونیورسٹی قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے.۔

  • Related Posts

    ملتان بورڈ نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان : کامیابی کا تناسب 52 عشاریہ 11 فیصد رہا

    : محمد ندیم…

    پنجاب کی شادی شدہ سکول ٹیچرز کے لیے خوشخبری

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *