: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے بہاولپور میں الخدمت کچن کا افتتاح کیا، جہاں سے متاثرہ خاندانوں کے لیے روزانہ دو وقت کا کھانا تیار ہو کر مختلف خیمہ بستیوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ضلع بھر میں قائم خیمہ بستیوں کا بھی دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 187 خیموں پر مشتمل خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں متاثرہ خاندانوں کو عارضی پناہ فراہم کی گئی ہے۔ ان خیمہ بستیوں میں سکولز قائم کر دیے گئے ہیں، پینے کے صاف پانی کے فلٹر پلانٹ بھی موجود ہیں ۔
ایمبولینس ،ڈاکٹرز، میڈیکل کیمپ اور موبائل ہیلتھ یونٹس بھی فعال ہیں تاکہ متاثرین کو فوری طبی امداد میسر آ سکے۔
اس موقع پر سید ذیشان اختر نے کہا کہ الخدمت اور جماعت اسلامی کے کارکنان آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔