: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ملتان بورڈ بارہویں جماعت کے نتائج: پنجاب کالج ۔مقابل نہیں دور تک٫ سائنس آرٹس کامرس کے گروپس میں پنجاب کالج کے طلبہ و طالبات نے 14 ٹاپ پوزیشن حاصل کر لیں ٬ نتائج کا اعلان سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی٬ کنٹرولر امتحانات حامد سعید نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا٬ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات حافظ فدا حسین اور کمپیوٹر اینالسٹ قاضی مجیب الرحمٰن بھی میڈیا بریفنگ میں موجود تھے۔
نتائج کے مطابق ارٹس گروپ بوائز میں پنجاب کالج میاں چنوں کے عبد الرحمن 1089کے ساتھ پہلے پنجاب کالج ملتان کے 1081کے ساتھ دوسرے جبکہ پنجاب کالج ملتان کے ساجد حیدر 1063کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے٬آرٹس گروپ گرلزمیں اقصیٰ بی بی 1117 کے ساتھ پہلے پنجاب کالج میلسی کی حمنی 1083اور مسکان مریم 1083دوسرے اور سویرا فاروق 1082کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
کامرس گروپ گرلز پنجاب کالج ملتان کی مس حافظہ طیبہ 1130کے ساتھ پہلے جیون اظہر 1121کے ساتھ دوسرے جبکہ مریم سحر 1115اور پنجاب کالج جہانیاں کی بشری حسین 1115 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
میڈیکل گروپ گرلز میں عائشہ شوکت 1163کے ساتھ پہلے فریال فاطمہ 1159کے ساتھ دوسرے پنجاب کالج بوریوالا کی علیونا ابرہیم 1156کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
میڈیکل گروپ بوائز میں محمد عاکف1163نمبر ساتھ پہلے نمبر علی احمد 1258کے ساتھ دوسرے محمد عبداللہ 1153کے ساتھ تیسرے اور پنجاب کالج کے احمد وحید 1153کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔