101

ویمن یونیورسٹی ملتان میں جسمانی لحاظ سے خصوصی خواتین کی انٹر پرینیور ایکسپو کا انعقاد

؛محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ویمن یونیورسٹی ملتان میں خواتین خصوصی افراد کی انٹرپرینیور ایکسپو کا اہتمام کیاگیا٬ ویمن یونیورسٹی ملتان نے   کچہری کیمپس میں “عظم نو: پاکستان کے جسمانی لحاظ سے پہلی خصوصی افراد کی کاروباری نمائش کا کامیاب انعقاد کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ زاہدہ حمید، صدر سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز، ڈاکٹر فرزانہ (ممبر زبیدہ سینٹر فار انڈیپینڈنٹ لیونگ) اور اعجاز احمد شاہ چیئرمین سوسائٹی فار سپیشل پرسنز بھی موجود تھے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی نے  پہلی بار خصوصی خواتین کے بنائے گئے فن پاروں کی کاروباری نمائش کا انعقاد کیا جوان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور عام خواتین کی طرح ان کی صلاحتیوں کااعتراف بھی ہے اس ایکسپو کا مقصد پاکستان کے معاشی اور سماجی ترقی کے منظر نامے میں معذور خواتین کی شمولیت، بااختیار بنانے اور ان کی شناخت کے لیے بامعنی مواقع پیدا کرنا ہے اس طرح کے پلیٹ فارمز نہ صرف معذور خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگرکریں گے بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پاکستان کی پیشرفت کو بھی تقویت دیں گے۔

اس موقع پر جسمانی لحاظ سے خصوصی خواتین نے اپنے فن پاروں کے سٹال بھی لگائے تھے جن میں دستکاری، ملبوسات، کھانے پینے کی اشیاء، ڈیجیٹل خدمات، اور اختراعی سٹارٹ اپ آئیڈیاز سمیت متعدد مصنوعات اور خدمات پیش کی گئیں تھیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے مختلف سٹال پر وزٹ کیا ایکسپو میں مختلف تدریسی شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد اور خصوصی طلباء نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں