: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
تیفی بٹ کی میت دینے کے بدلے پولیس کا ورثاء سے قانونی کارروائی نہ کرنے کا حلف لینے کیلئے دباؤ: بھائی کا مبینہ مؤقف سامنے آ گیا٬ میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا تحفہ نواز شریف اور مریم نے دیا۔
امیر بالاج ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل کیس میں نامزد ملزم تعریف بٹ عرف تیفی بٹ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میت ورثاء کو نہ مل سکی ٬ اس حوالے سے تیفی بٹ نے میڈیا ٹاک میں مبینہ طور پر مؤقف اختیار کیا کہ پولیس مجھ پر اس حلف کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے کہ ہماری فیملی تیفی بٹ کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے حوالے سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرے گی ٬ تیفی بٹ کے بھائی نے مزید کہا کہ مجھے میرے بھائی کی پولیس مقابلے کا تحفہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی وزیر اعلیٰ صاحبزادی مریم نے دیا ہے ۔