: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار فاتحانہ آغاز٬ دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو لاہور میں زیر کر لیا ٬ نعمان علی 10 وکٹیں اڑا کر مین آف دی میچ قرار٬ نقوی کی مبارکباد۔ دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں پاکستانی سپنرز کے خلاف مزاحمت کی تو پیسر شاہین شاہ آفریدی نے چار بیٹسمینوں کو پویلین پہنچا کر مہمان بیٹنگ لائن کو پاش پاش کردیا٬ نعمان علی کو پہلی اننگز میں چھ اور دوسری میں چار سمیت مجموعی طور پر 10 وکٹیں 191 رنز کے عوض لے کر مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
پانچ روزہ ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے روز کی ڈھلتی دوپہر میں ہوا۔ پاکستان پہلی اننگز 378 رنز تمام کھلاڑی آؤٹ ٬ دوسری اننگز 167 رنز آل آؤٹ۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگز 269 رنز اور دوسری اننگز 183 رنز آل آؤٹ
پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں سلمان علی آغا امام الحق نے 93 ٬ ترانوے رنز کی اننگز کھیلیں تو کپتان شان مسعود نے 76 اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 75 رنز کی بہترین بیٹنگ کارکردگی دکھائی٬ دوسری اننگز میں اوپنر عبداللہ شفیق نے41 اور بابر اعظم نے 42 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے پہلی اننگز کے سنچری میکر زوزی کا بلا دوسری اننگز میں نہ چل سکا٬ اوپنر ریان ریلکٹن نے پہلی اننگز میں شاندار 71 رنز اور دوسری میں عمدہ لیکن میچ کی صورتحال کے مطابق صبر آزما 41 رنز بنائے٬ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کو ڈیوالڈ بریوس کی ففٹی اننگز سے حوصلہ ملا٬ افریقہ کے باؤلنگ ہیرو سینوران موتھوسمے نے دونوں اننگز میں فائفر سرگرمی دکھاتے ہوئے میچ میں 10 وکٹوں کا شاندار باؤلنگ فیگر اپنے کھاتہ میں درج کروایا۔
ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ میں شکست٬ محسن نقوی شاداں و فرحاں٬ ٹیم کو مبارکباد ۔
ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ میں شکست٬ محسن نقوی شاداں و فرحاں٬ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین ساوتھ افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان ٹیم نے ساوتھ افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا، کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں امید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔