وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو صدق دل سے مذاکرات کی دعوت دے دی ـ شہباز شریف کاوفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کوایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صدق دل سے مذاکرات کےلئے تیار ہے،ملک انتشار کے ذریعے مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کی دن رات کاوشوں اور اقدامات کی بدولت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیرہوگا،پاکستان کی مسلح افواج ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزریراعظم نے خوارج اوردہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی بیمثال قربانیوں اور کارناموں کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ان ملک دشمنوں کے تعاقب کے دوران انہیں جہنم واصل کر تے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی نعیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کےلئے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی جارہی ہیں ، امن کے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خوارج اوردہشت گردوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے پس منظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کی مذاکرات کی پیش کش قبول کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کے توسط سے کمیٹی کی تشکیل کے بعد بات چیت شروع کی ، کمیٹی نے کہا کہ مطالبات لکھ کردیئے جائیں جن کا جواب بھی تحریری دیا جانا تھا لیکن مقررہ تاریخ سے قبل ہی پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ گئی، کمیٹی نے ان سے بیٹھ کر بات کرنے کی درخواست کی جو نہیں مانی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2018ءکے الیکشن کے بعد جب ہم کالی پٹیاں باندھ کر ایوان میں داخل ہوئے تو عمران نیازی نے کہا کہ وہ ہائوس کی کمیٹی بنا رہے ہیں ، ان کی بنائی گئی کمیٹی کا ایک آدھ اجلاس ہوا اس کے بعد وہ دن گیا اور آج کا دن آگیا ہے، یہ اپنے گریبان میں جھانکیں، انہوں نے جوڈیشل کمیشن نہیں ہائوس کی کمیٹی بنائی تھی لیکن اس کی کارروائی کو بھی آگے نہیں بڑھایا۔ وزیراعظم نے پیش کش کی کہ پی ٹی آئی آئے ہم ہائوس کمیٹی کی کارروائی کو آگے بڑھانے کےلئے تیار ہیں، ہائوس کمیٹی 2018ء اور 2024ءکے الیکشن کی تحقیقات کرے، اسی طرح کمیٹی 26 نومبرکے دھرنے اور 2014ءکے دھرنے کا بھی احاطہ کرے، ہم صد ق دل سے مذاکرات اور بات چیت کےلئے تیار ہیں تاکہ ملک آگے بڑھے نہ کہ ان کے پھیلائے گئے انتشار کے ہاتھوں ملک کا نقصان ہو، ملک مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ سٹیٹ بنک نے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جو میرے حساب سے کم ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اورمعیشت کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایک ٹیم کے طور پر ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے دن رات کوشا ں ہے۔ وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ سے سینکڑوں پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کالے دھندے سے ملک کا تشخص اور وقار مجروح ہورہا ہے، ہم انسانی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے اقدامات کررہے ہیں ، ملک کو بدنام کرنے والے کرپٹ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

  • Related Posts

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ حکومت کا اظہار تشکر ۔ سرکاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    محمد ندیم قیصر…

    پاکستان بیلاروس سربراہان ملاقات میں باہمی مفاہمت کی مختلف یادداشت پر دستخط ۔ تجارت، اقتصادی تعاون کے عزم کا اظہار

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *